اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

اسرائیلی ریاستی دہشت گردی ، ایک اور فلسطینی نوجوان محمد شحادہ شہید

شیعیت نیوز: فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر بیت لحم میں اسرائیلی فوج نے ایک نہتے فلسطینی نوجوان محمد شحادہ کو گولیاں مار کر شہید کردیا۔ یہ واقعہ منگل کے روز جنوبی بیت لحم میں خضر کے مقام پر پیش آیا۔

فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ الخضر کے علاقے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والے فلسطینی نوجوان کی شناخت محمد شحادہ کے نام سے کی گئی ہے۔

وزارت صحت نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کی بھاری نفری نے الخضر پر دھاوے کے دوران فلسطینیوں پر براہ راست گولیاں چلائیں، آنسوگیس کی شیلنگ کی اور صوتی بموں سے نشانہ بنایا۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کی براہ راست فائرنگ سے ایک فلسطینی نوجوان شہید ہوگیا۔

فلسطینیوں نے گولی لگنے کے بعد شدید زخمی فلسطینی کو اٹھانے کی کوشش کی مگر اسرائیلی فوج نے ہلال احمر کے عملے اور شہریوں کو اس کے قریب جانے سے روک دیا اور کہا کہ زخمی کےقریب جانے والے کو گولی مار دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : صدر عباس پی ایل او کو اسرائیل کا آلہ کار بنانا چاہتے ہیں، حماس

اسرائیلی فوجیوں نے غرب اردن کے مختلف علاقوں میں فلسطینیوں پر یلغار کر کے متعدد فلسطینیوں کو گرفتار بھی کر لیا۔

دوسری جانب فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کےشمالی شہر سلفیت میں گذشتہ روز  یہودی آباد کاروں نے مشرقی گاؤں یوسف میں زیتون کے متعدد درختوں کو اکھاڑ پھینکا اور گورنری کے مغرب میں واقع قصبہ قراوہ بنی حسان میں چرواہوں پر حملہ کیا۔

مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ آباد کاروں نے زیاد جمیل عبدالرزاق کے زیر ملکیت گاؤں کے شمال مشرق میں واقع ’’النصبہ‘‘ کے علاقے میں زیتون کے 15 درختوں کو اکھاڑ پھینکا اور توڑ دیا۔

اسرائیلی فوج کی حفاظت میں آباد کاروں نے ’’النویطف‘‘ کے علاقے میں چرواہوں پر حملہ کیا جو ’’خفات یایر‘‘ بستی کی چوکی سے ملحق ہے۔ قراوہ بنی حسان قصبے کے شمال میں شہریوں کی زمینوں پر بنائی گئی ہے۔ اسرائیلی فوج نے بھی فلسطینیوں پر سنگ باری کی اور ان پر زہریلی آنسوگیس کی شیلنگ کی گئی۔

آباد کار شہریوں کو محدود کرنے اور علاقے میں اپنا اثر و رسوخ بڑھانے کی کوشش میں فلسطینیوں کی زمینوں اور گھروں پر حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button