مقبوضہ فلسطین

بحرین کے عوام فلسطینی کاز کی حمایت کرتے ہیں، خالد الازبط

شیعیت نیوز: فلسطین کی عوامی مزاحمتی تحریک کے ترجمان خالد الازبط نے کہا ہے کہ بحرین کے عوام فلسطینی کاز کی حمایت کرتے ہیں۔

ایرانی ریڈیو اور ٹی وی کے بین الاقوامی ڈیسک کے مطابق فلسطین کی عوامی مزاحمتی تحریک کے ترجمان خالد الازبط کا غزہ سے ایرانی سرکاری نیوز چینل کو ویڈیو لنک کے ذریعے انٹرویو دیتے ہوئے کہنا تھا کہ ناجائز صیہونی ریاست اسرائیل کے وزیراعظم نفتالی بینیٹ کا دورہ بحرین، بحرین کے عوامی انقلاب کے دل میں خنجر ہے کہ جو صیہونی ریاست کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے مخالف ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مسئلہ فلسطین صرف فلسطینیوں کا ہی نہیں بلکہ تمام عالم اسلام کا مسئلہ ہے۔

خالد الازبط کا مزید کہنا تھا کہ اس ملاقات نے آل خلیفہ کی بحرین پر ظالم اور جابر حکومت کے جرائم کے ریکارڈ میں ایک اور بڑے جرم کا اضافہ کر دیا ہے۔ صیہونی حکومت کے ساتھ روابط بیشک آل خلیفہ کی حکومت کے خاتمے اور فلسطین کی حامی اقوام کی کامیابی کو مزید قریب لائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : فلسطینی انتفاضہ فقط اسرائیل کی نابودی پر ہی ختم ہوگا، کتائب شہداء الأقصیٰ

دوسری جانب فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک نے یروشلم کی قابض حکومت کو اپنے بیانات میں شیخ جراح محلے کے رہائشیوں کے خلاف آباد کاروں اور صیہونی عسکریت پسندوں کی جارحیت کے نتائج کے بارے میں خبردار کیا تھا۔

اس سلسلے میں فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک کے سیاسی بیورو کے رکن خالد البطش نے اس بات پر زور دیا کہ فلسطینی مزاحمتی تحریک مقبوضہ بیت المقدس کے شیخ جراح محلے میں صہیونی جارحیت سے غافل نہیں رہے گی۔

البطش نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں فلسطینی مزاحمت ضرورت پڑنے پر اور شیخ جراح میں ہونے والی نسلی تطہیر کے جواب میں ایک نئی جنگ شروع کرنے میں کامیاب رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مغربی کنارے اور یروشلم کے واقعات کی روشنی میں صیہونی حکومت کی طرف سے غزہ کی پٹی کو دھمکی جنگ اور مزاحمت کے اتحاد کو ظاہر کرتی ہے، ہم ایک قوم کے بچے ہیں۔ دشمن کا غزہ منتقلی کا پیغام ہمیں بھی خوفزدہ نہیں کرتا۔

اسلامی جہاد کے عہدیدار نے نتیجہ اخذ کیا کہ اگر دشمن غزہ پر بمباری کے لیے جواز حاصل کرنے کے لیے جنگ کو غزہ منتقل کرنا چاہتا ہے، تو وہ جانتا ہے کہ مزاحمت اس جنگ کو اس حکومت کی گہرائیوں میں منتقل کرنے کے قابل ہے۔ لہٰذا، مزاحمت نفتالی بینیٹ کی حکومت کا تختہ الٹ دے گی اور شیخ جراح میں اپنے جرائم کی قیمت ادا کرے گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button