مشرق وسطی

دبئی کے الخبیصی علاقے میں ایک عمارت میں آگ لگ گئی

شیعیت نیوز: اماراتی ذرائع کا کہنا ہے کہ دبئی کے الخبیصی علاقے میں تعمیراتی سامان کے گودام میں آگ لگ گئی ہے اور فائر فائٹرز اسے بجھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

اماراتی میڈیا نے بتایا کہ دبئی کے الخبیصی علاقے میں ایک عمارت میں آگ لگ گئی۔

اماراتی ذرائع کے مطابق یہ جگہ تعمیراتی سامان کا گودام ہے جس میں آگ لگنے سے اب تک کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور فائر فائٹرز اسے بجھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

منگل کی شام ابوظہبی میں ورلڈ کلب کپ کی کوریج کرنے والے صحافیوں نے ابوظہبی کی ایک عمارت میں دھماکے اور آگ لگنے کی اطلاع دی اور دھماکے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں : اسلامی انقلاب ایران اس وقت دنیا کے سارے ستمگروں اور ظالموں کیلئے آہنی دیوار ہے،رہنما اصغریہ عمل وعمل تحریک قمر عباس

گزشتہ ماہ کے دوران ابوظہبی اور دبئی پر یمنی فوج اور مقبول کمیٹیوں کے ڈرون اور میزائل حملوں نے متحدہ عرب امارات کے شہروں میں کسی بھی دھماکے اور آگ کو میڈیا کی توجہ مبذول کرایا ہے۔ تاہم اماراتی حکام ان واقعات کے حقائق کی ترسیل کو سختی سے سنسر کر رہے ہیں۔

دوسری جانب متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت میں زوردار دھماکے اور آتشزدگی سے ہلچل مچ گئی نیز دھماکے کے بعد امریکی سفارت خانے نے سکیورٹی الرٹ جاری کردیا۔

دریں اثنا، کچھ رپورٹس میں دھماکوں کی تعداد دو بتائی گئی ہےجبکہ متحدہ عرب امارات کے حکام نے اس واقعے کی خبر کو نشر کرنے کے سلسلہ میں اپنے شہریوں کو خبردار کیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی سفارت خانے نے دھماکے کے بعد متحدہ عرب امارات میں مقیم امریکی شہریوں کو بھی خبردار کیا ، امریکی سفارت خانے نے کہا کہ ابوظہبی پر ممکنہ میزائل یا ڈرون حملے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں لہذا یہاں مقیم تمام امریکی شہریوں کو محتاط رہنے کی ضروت ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button