تہران میں نماز جمعہ کے بعد یمن پر سعودی حملوں کے خلاف مظاہرہ

شیعیت نیوز: ایران کے دارالحکومت تہران میں یمنی عوام کی حمایت میں نماز جمعہ کے بعد عظيم الشان ریلی نکالی گئی ۔ ایرانی مظاہرین نے یمن پر سعودی عرب کے وحشیانہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے جنگ متوقف کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
یمنی عوام کی حمایت میںیران کے دارالحکومت تہران سمیت مختلف شہروں میں ایرانی عوام نے مظاہرے کرتے ہوئے یمن پر مسلط کردہ جنگ کو بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ کے بعد مظاہرین نے عظیم الشان ریلی نکالی جس میں مظاہرین نے یمن پر سعودی حملوں اور جنگی جرائم پر شدید تنقید کرتے ہوئے یمن کے نہتے عربوں کے خلاف جنگ روکنے کا مطالبہ کیا۔
مظاہرین نے امریکہ مردہ باد، اسرائیل مردہ باد اور آل سعود مردہ باد کے نعرے بھی لگائے۔
ریلی میں شریک افراد کا کہنا تھا کہ سعودی عرب خطے میں امریکہ اور اسرائیل کے ایجنڈے کو عملی جامہ پہنانے اور اسلامی ممالک کو کمزور کرنے کی کوشش کررہا ہے۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اس سے قبل امریکہ کی حمایت میں شام، عراق، افغانستان اور لیبیا کو کمزور کرچکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : شیعہ علماء نے بغض ِ اہل بیتؑ سے بھرپور متنازع یکساں قومی نصاب کو مسترد کر دیا
دوسری جانب تہران یونیورسٹی کے طلباء اور ایران میں مقیم یمنی طلباء کے ایک گروپ نے تہران میں اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے جمع ہو کر یمنی عوام کے خلاف جنگی جرائم کے خلاف عالمی برادری کی خاموشی پر احتجاج کیا۔
تہران یونیورسٹی کے طلباء اور ایران میں مقیم یمنی طلباء کا ایک گروپ آج شام تہران میں اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے جمع ہوا تاکہ یمنی عوام کے خلاف جنگی جرائم کے خلاف عالمی برادری کی خاموشی پر احتجاج کیا جا سکے۔
طلباء نے مرگ بر امریکہ، مرگ بر آل سعود، مرگ بر اسرائیل جیسے نعرے لگائے اور یمن میں سعودی متحدہ عرب امارات کے اتحاد کے جرائم سے بیزاری کا اظہار کیا۔
طلباء کے ایک گروپ نے فضائی حملوں میں زخمی یا شہید ہونے والے مظلوم یمنی بچوں کی تصویریں اٹھا کر اس جرم کے خلاف احتجاج بھی کیا۔
مظاہرین نے ہاتھ سے لکھے ہوئے پیغامات بھی اٹھا رکھے تھے جن میں بین الاقوامی برادری پر زور دیا گیا تھا کہ وہ ان جرائم کے خلاف خاموش نہ رہے۔
قابل ذکر ہے کہ یمن پر سعودی حکومت اور متحدہ عرب امارات کی جارحیت نے عام شہریوں کے قتل عام کے علاوہ اس ملک کے عوام کو ایک انسانی تباہی کے دہانے پر کھڑا کر دیا ہے اور اس کی وجہ سے بہت سے آزادی پسند اقوام کی جانب سے احتجاجی مظاہرے ہوئے ہیں۔
صرف حالیہ دنوں میں یمنی عوام کے خلاف سعودی اماراتی اتحاد کے فضائی حملوں میں سینکڑوں افراد زخمی یا ہلاک ہو چکے ہیں۔