اہم ترین خبریںایران

آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای 19 دی کی مناسبت سے خطاب کریں گے

شیعیت نیوز: رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای قم کے عوام کے 19 دی کے قیام کی مناسبت سے ٹی وی کے ذریعہ براہ راست خطاب کریں گے۔

اطلاعات کے مطابق کل بروز اتوار 10 بجے صبح رہبر معظم انقلاب اسلامی کا خطاب براہ راست ٹی وی اور ریڈیو چینلوں کے ذریعہ نشر کیا جائےگا ۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی سے 19 دی کی مناسبت سے ہر سال قم کے عوام سے حسینہ امام خمینی (رہ) ملاقات کرتے تھے لیکن کورونا وائرس اور طبی پروٹوکول کی وجہ سے گذشتہ دو برس سے حضوری ملاقات ممکن نہیں جس کی وجہ سے رہبر معظم انقلاب اسلامی اس دن کی مناسبت سے ٹی وی پر براہ راست خطاب کرتے ہیں۔

دریں اثنا حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی شہادت کی مناسبت سے عزاداری کی آخری رات رہبر معظم انقلاب اسلامی کی موجودگی میں امام خمینی کے روضہ حسینیہ میں منعقد ہوئی۔

اس مجلس میں حجۃ الاسلام و المسلمین نے ایک تقریر میں کہا کہ ترقی اور خدا کے قریب ہونے کا واحد راستہ امامت اور معصوم امام علیہ السلام سے تعلق ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ہم امریکیوں کیخلاف انکے گھروں کے اندر سے انتقام کے لیے میدان تیار کر رہے ہیں، سردار قاآنی

حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کی تاریخی تحریک اس اٹل راستے کو محفوظ رکھنے کے لیے تھی اور انھوں نے اس عظیم جہاد کو انجام دینے کے لیے روشن خیالی اور فصاحت کا ہتھیار استعمال کیا۔

اس تقریب میں بھی مہدی رسولی نے نوحہ خوانی کی۔

دوسری جانب ایرانی مجلس (پارلیمنٹ) کے اسپیکر نے کہا ہے کہ پابندیاں ہمارے مسائل کا حصہ ہیں اور یہ ظالم امریکہ کی جانب سے ہماری قوم پر عائد کی گئی ہیں۔

یہ بات محمد باقر قالیباف نے جمعرات کے روز صوبے فارس کے شہر نی ریز کے دورے کے موقع پر 500 شہداء اور شہید قاسم سلیمانی کی شہادت کی دوسری برسی کی یادگاری تقریب میں

خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ کو اپنی قوم کو اسلامی قوم کی آزادی اور وقار کے لیے کھڑا دیکھ کر دکھ ہوا لیکن جب ہم قرآن کی ثقافت پر بھروسہ کرتے ہیں تو یہ واضح ہے کہ ہمیں ظلم کے بوجھ تلے نہیں آنا چاہیے اور کسی کو ہماری عزت کو داغدار کرنے کی اجازت نہیں دینی چاہیے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button