اہم ترین خبریںایران

شہید سلیمانی کا طرز زندگی آئندہ نسلوں کے لئے ایک بڑا درس اور نمونہ عمل ہے، جنرل باقری

شیعیت نیوز: ایران کی مسلح افواج کے سربراہ نے سردار محاذ استقامت کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید جنرل قاسم سلیمانی کی تمام صفات و عادات اور ان کی یادیں ایران اور علاقے کے عوام ، نوجوانوں اور آئندہ نسلوں کے لئے ایک بڑا درس اور نمونہ عمل ہوں گی۔

ایران کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل محمد باقری نے کرمان کے گلزار شہداء میں شہید جنرل سلیمانی کے مزار پر فاتحہ خوانی کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس عظیم شخصیت کی رفتار و گفتار ، صفات وکردار ،عادات و اطوار اور معنوی ، عرفانی و اخلاقی حالات چاہے وہ ذاتی زندگی سے تعلق رکھتے ہوں یا سماجی ، انتظامی ، عسکری شعبوں سے یا پھر شہدا کے بچوں سے اظہار شفقت مظلوموں کی مدد اور ظالموں کے خلاف برہنہ تلوار ہوجانے کی صفت ہو یہ سب کی سب ایران، علاقے کے ملکوں اور اسی طرح پوری دنیا کے نوجوانوں اور جوانوں کے لئے نمونہ عمل ہے۔

ایران کی مسلح افواج کے سربراہ نے زور دے کر کہا کہ ابھی اس عظیم شہید کے بہت سے اسرار و رموز ، اقدامات و زحمات اور کوششوں کو بیان نہیں کیا گیا ہے جو بتدریج ان کے ساتھیوں اور دوستوں کے ذریعے سامنے آرہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : جنرل قاسم سلیمانی کے قتل سے عالمی سلامتی کمزور ہوئی، امریکی مصنف رابرٹ فانٹینا

درایں اثنا ایران کی حکومت کے ترجمان نے سوشل میڈیا سے شہید جنرل قاسم سلیمانی کی تصویریں ڈیلیٹ کئے جانے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کوانسانی حقوق کے منافی اس رویے کو ترک کرنا چاہئے۔

حکومت ایران کے ترجمان علی بہادری جہرمی نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ سوشل میڈیا سے ہیرو کی تصویر ہٹانا امریکہ کی اس دہشت گردانہ اور تشدد پسندانہ ماہیت کو ظاہر کرتا ہے جس کے تحت اس نے جنرل قاسم سلیمانی کو شہید کیا تھا۔

انھوں نے کہا کہ امریکہ کا یہ بزدلانہ اقدام آزادی بیان اور دنیا بھر کے کروڑوں انسانوں کے جذبات کے خلاف انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button