ایرانشہید قاسم سلیمانی (SQS)

جنرل سلیمانی کو شہید کرنے کا مقصد استقامتی محاذ کو نقصان پہنچانا تھا، جنرل علی حاجی زادہ

شیعیت نیوز: ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ایئرو اسپیس یونٹ کے کمانڈر جنرل علی حاجی زادہ نے کہا کہ جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کو 2 سال کا عرصہ ہو چکا ہے اور اس عرصے میں امریکی حکام نے قاسم سلیمانی کی شہادت کے بارے میں بہت کچھ کہا اور بہت سے رازوں سے پردہ بھی اٹھایا کہ وہ اس عظیم کمانڈر کو شہید کرنے سے کن مقاصد کے درپے تھے۔

انہوں نے جنرل شہید قاسم سلیمانی کے دوستوں کے جہاد اور انکی شہادت کے عنوان سے ہونے والے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جن لوگوں نے جنرل قاسم سلیمانی کو شہید کرنے کیلئے امریکہ کی دہشت گرد حکومت کا ساتھ دیا وہ صرف ایک ایرانی کمانڈر کو صفحہ ہستی سے مٹانے کے درپے نہیں تھے بلکہ ان کا مقصد ایران کے اسلامی نظام پر کاری ضرب لگانا تھا۔

جنرل علی حاجی زادہ نے کہا کہ امریکی حکام نے یہ سوچا تھا کہ جنرل قاسم سلیمانی کو شہید کرنے پر ایران کوئی رد عمل نہیں دکھائے گا۔ انہوں نے کہا کہ تسلط پسند نظام نے اس اقدام سے استقامتی محاذ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کرنے کا پروگرام بنایا تھا اور امریکہ کے سابق خبیث صدر، ’ٹرمپ‘ نے 7 ٹریلین ڈالر خرچ کئے اور اسے کچھ بھی حاصل نہیں ہوا، اس لئے کہ ان شکستوں کے روح رواں شہید جنرل قاسم سلیمانی تھے۔

انہوں نے کہا کہ جنرل قاسم سلیمانی کو شہید کرنے کا دوسرا مقصد استقامتی محاذ کو نقصان پہنچانا تھا۔.

یہ بھی پڑھیں : سردار سلیمانی علاقائی اور عالمی جوانوں کے لئے مشعل راہ اور نمونہ عمل بن گئے، رہبر معظم

دوسری جانب ایران کی قدس فورس کے ڈپٹی کمانڈر انچیف محمد رضا فضل زادہ نے جمعہ کے روز کہا ہے کہ امریکہ اور صیہونیوں کی دھمکیاں ایران کے خلاف نفسیاتی جنگ کا حصہ ہیں اور ایران کی دھمکیوں کو کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کر گا۔

محمد رضا فضل زادہ نے بتایا کہ امریکی اور صیہونی دھمکیاں محض کھوکھلے بیانات ہیں، جو نفسیاتی جنگ کے تناظر میں آرہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مزاحمتی سپاہی اس وقت تک آنکھیں بند نہیں کریں گے جب تک صہیونی وجود کو تباہ کرنے کا خدائی وعدہ پورا نہیں ہو جاتا اور خطے میں امریکہ کے جھوٹے منصوبوں کو ناکام نہیں کردیا جاتا۔

انہوں نے امریکہ اور صیہونی وجود کو برائی کا محاذ قرار دیا، اور یہ کہ وہ ایرانی انقلاب کی فتح سے لے کر آج تک محاذِ حق کے خلاف مسلسل برسرپیکار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دشمن کے محاذ نے اس انقلاب کو کچلنے کی کوئی کوشش ترک نہیں کی ہے۔

قاسم سلیمانی کے قتل کے بارے میں بات کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ حاج قاسم سلیمانی کو قتل کرنے کا ان کا مقصد مزاحمت کے شعلے کو بجھانا اور خطے میں جغرافیائی سیاسی تبدیلیاں لانا تھا، اس کے علاوہ ایرانی انقلاب کی پیش رفت کو روکنا تھا، اس بات پر زور دیا کہ وہ اپنے مقاصد حاصل نہیں کر سکتے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button