مقبوضہ فلسطین

غزہ، فلسطینی مزاحمتی تنظیموں کی جانب سے عسکری مشقیں اختتام

شیعیت نیوز: غزہ کی سرحد پر تمام فلسطینی مزاحمتی دھڑوں کی جانب سے جاری عسکری مشقیں انتہائے ستون 2 اختتام پذیر ہو گئیں۔

اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے کمانڈر ایمن نوفل نے اپنے بیان میں کہا کہ حالیہ عسکری مشقیں اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ تمام فلسطینی مزاحمتی تنظیموں کا منشور صرف اور صرف فلسطین کی قابض اسرائیل سے آزادی کے سوا کچھ نہیں ہے۔

ہم سب ایک صف میں کھڑے ہیں اور فلسطین کی آزادی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

القسام بریگیڈ کے کمانڈر نے واضح کیا کہ ہم اپنے پیغامات دشمنوں کو پہنچاتے رہتے ہیں ، ہم نے کئی مقامات پر دشمن کو ناکوں چنے چبوائے ہیں اور اسیران کی رہائی ہماری اولین ترجیح میں شامل ہے۔

نوفل نے مزید کہا کہ دشمن جو دیواریں اور تکنیکی ہتھکنڈے غزہ کے ارد گرد تعمیر کر رہا ہے وہ صرف ایک ریت کی دیوار ثابت ہو گئے اور دشمن ان کے وار نہیں بچ پائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ پر اسرائیل کی بمباری، 1 غاصب صیہونی اور 3 فلسطینی کسان زخمی

دوسری جانب 1948ء کے مقبوضہ فلسطینی علاقوں کی تحریک اسلامی کے سربراہ شیخ رائد صلاح کا کہنا ہے کہ قابض اسرائیلی حکام بیت المقدس کے فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ اور مقبوضہ بیت المقدس کے دفاع کرنے کی پاداش میں روزانہ کی بنیادوں پر حملوں کا نشانہ بنا رہی ہے۔

شیخ صلاح نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی حکام بیت المقدس کے فلسطینی رہائشیوں کے گھروں کو مسمار کرنے، زمینوں پر قبضے، گرفتاریوں، روزگار پر ڈاکے اور تعلیمی اداروں کے خلاف  کارروائی کے ذریعے سے زندگی کو اجیرن بنا رکھا ہے۔

شیخ رائد کا کہنا تھا کہ اسرائیلی حکام اپنی خیالی دنیا میں بیت المقدس کو اس کے رہائشیوں سے خالی کروا کر اس کو صہیونیت کے رنگ میں رنگنا چاہتا ہے مگر یہ ان کی خام خیالی ہے۔

رائد صلاح نے بیت المقدس کے رہائشیوں کی تعریف کی کہ انہوں نے مسجد اقصیٰ، دکانوں اور گھروں کی حفاظت کر کے اسرائیل کے منصوبوں کو ناکام بنا نے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button