اہم ترین خبریںیمن

لشکر خدا مجاہدین انصاراللہ و یمنی فوج نے جارح سعودی فوجی اتحاد کو دھول چٹا دی

اس جنگ میں لاکھوں یمنی شہید اور لاکھوں بے گھر ہو چکے ہیں۔ سعودی حملوں نے یمن کا بنیادی ڈھانچہ بھی تباہ کر دیا ہے اور قحط اور متعدی بیماریاں پھیلائی ہیں۔

شیعیت نیوز:لشکر خدامجاہدین انصاراللہ و یمنی فوج نے جارح سعودی فوجی اتحاد کو دھول چٹا دی۔سعودی فوجی اتحاد نے اتوار کے روز کہا کہ یمنی افواج نے 2015 میں جنگ شروع ہونے کے بعد سے سعودی عرب پر 430 بیلسٹک میزائل اور 851 مسلح ڈرون فائر کیے ہیں جس میں 59 سعودی شہری مارے گئے ہیں۔

سعودی فوجی اتحاد کے ترجمان جنرل ترکی المالکی نے دعویٰ کیا ہے کہ یمنی فوج صنعا کے ہوائی اڈے کو مملکت سعودیہ پر حملوں کے لیے بیس کیمپ کے طور پر استعمال کر رہی ہے۔

مالکی نے یمن کی فضائی ناکہ بندی کی تردید کرتے ہوئے مزید کہا کہ صنعا ایئرپورٹ اقوام متحدہ اور انسانی ہمدردی کی تنظیموں کی پروازوں کے لیے کھلا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 2021 میں 12 سعودی خواتین کو گرفتار کیا گیا، انسانی حقوق تنظیم

سعودی عرب نے، امریکہ اور علاقائی اتحادیوں کی حمایت سے مارچ 2015 میں یمن کے خلاف جنگ شروع کی تھی، جس کا مقصد یمن کے سابق صدر عبد الرب منصور ہادی کی حکومت کو دوبارہ اقتدار میں لانا اور انصار اللہ کی اسلامی مقاومتی تحریک کو کچلنا تھا۔

اس جنگ میں لاکھوں یمنی شہید اور لاکھوں بے گھر ہو چکے ہیں۔ سعودی حملوں نے یمن کا بنیادی ڈھانچہ بھی تباہ کر دیا ہے اور قحط اور متعدی بیماریاں پھیلائی ہیں۔

یمن اس وقت دنیا کے سب سے بڑے انسانی بحران کا گھر ہے، جہاں کم از کم 7 ملین افراد قحط کے دہانے پر ہیں اور لاکھوں افراد ہیضے میں مبتلا ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button