اہم ترین خبریںیمن

جارح سعودی شاہی حکومت ہماری سخت جوابی کارروائی کا منتظر رہے، محمد البخیتی

شیعیت نیوز: یمنی مزاحمتی تحریک انصاراللہ کے مرکزی رہنما محمد البخیتی نے روسی خبررساں ایجنسی کے ساتھ گفتگو میں صنعاء پر ہونے والے شدید سعودی ہوائی حملوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ جارح سعودی شاہی حکومت کو ان حملوں کا سخت جواب دیا جائے گا۔

اسپتنک کو انٹرویو دیتے ہوئے محمد البخیتی نے کہا کہ یمن پر مسلط کردہ سعودی جنگ بند گلی میں داخل ہو چکی ہے جبکہ سعودی شاہی حکومت اس جنگ سے کسی بھی قسم کا نتیجہ اخذ کرنے سے قاصر ہے۔

انہوں نے کہا کہ جارح سعودی عرب کو قبل ازیں بھی اس کی جغرافیائی گہرائی میں میزائلوں و ڈرون طیاروں کے ساتھ سخت جواب دیئے جا چکے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ اب وہ شہری آبادیوں اور صنعاء ایئرپورٹ جیسے غیر فوجی یمنی اہداف کو اپنے شدید ہوائی حملوں کا نشانہ بنا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ صنعاء ایئرپورٹ پر بمباری کے باعث وہ اب قابل استعمال نہیں رہی جبکہ جارح سعودی عرب نے صنعاء کے اہم ترین پلوں کو بھی اپنی بمباری کا نشانہ بنایا ہے جو ظاہر کرتا ہے کہ جارح سعودی شاہی حکومت اپنے سخت ترین سرحدی محاصرے اور شدید بمباری کے ذریعے یمنی عوام کو سزا دینا چاہتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : یمن کے الثورہ اسٹیڈیم سمیت مختلف مقامات پر بمباری، 7 شہری شہید و زخمی

انصاراللہ یمن کے مرکزی رہنما نے تاکید کی کہ عورتوں و بچوں سمیت غیر فوجی یمنی شہریوں پر حملے بلاجواب نہیں رہیں گے جبکہ آج یمن جارح سعودی عرب کی جغرافیائی گہرائی میں کامیاب جوابی کارروائیوں کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔

محمد البخیتی نے کہا کہ سعودی حملوں نے حسب سابق ایک مرتبہ پھر اس کے عالمی منافقانہ مؤقف کی قلعی کھول کر رکھ دی ہے گو کہ کسی عالمی فریق کی جانب سے غیر فوجی اہداف پر سعودی و اماراتی حملوں کی مذمت میں تاحال کوئی بیان جاری نہیں ہوا اور جارح سعودی فوجی اہداف کے خلاف صنعاء کی جوابی کارروائی پر فورا ہی ان مذمتی بیانات کا سلسلہ جاری ہو جائے گا لیکن پھر بھی یمن پر مسلط کردہ سعودی جنگ کے بارے عالمی سطح پر اور عرب دنیا میں رائے عامہ بدل رہی ہے۔

انہوں نے تاکید کی کہ یمن پر مسلط کردہ سعودی جنگ نے اقوام متحدہ اور اس کی سلامتی کونسل پر مبنی عالمی سیاست کی ناکامی کو واضح کر دیا ہے جبکہ آج دنیا پہلے کسی بھی وقت سے بڑھ کر عدالت پر مبنی ایک نئے نظام کی محتاج ہے کیونکہ آج کی دنیا کو کم از کم غیر فوجی اہداف پر حملوں کی ممنوعیت جیسے اپنی ہی جانب سے منظور شدہ قوانین کی پابندی کرنا چاہئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button