اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

یہودی انتہا پسند نے معمر فلسطینی خاتون کو اپنی گاڑی سے کچل کر شہید کر دیا

شیعیت نیوز: فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں شاہراہ 60 پر ایک یہودی آباد کار نے اپنی گاڑی کی ٹکر سے ایک معمر فلسطینی خاتون کو شہید کردیا۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جمعے کی شام کو ایک معمر فلسطینی خاتون کو رام اللہ کے نزدیک ایک غاصب کالونی کے باشندے انتہا پسند یہودی نے اپنی گاڑی سے کچل دیا جس سے فلسطینی خاتون کی شہادت واقع ہوگئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سنجل کے علاقے سے تعلق رکھنے والی شہید خاتون کی عمر غدیر انیس مسالمہ کے نام سے کی گئی ہے جس کی عمر 55 سال ہے۔

فلسطین الیوم ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق یہ جرائم رام اللہ اور نابلس کے راستے میں واقع سنجل گاؤں کے پاس رونما ہوا جس میں مذکورہ معمر فلسطینی خاتون شدید زخمی ہوگئی تھیں جن کو اسپتال لے جایا گیا جہاں ان کی شہادت واقع ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی حکومت کے قیدیوں پر ظلم کے خلاف خاموش نہیں رہیں گے، حماس کا انتباہ

واقعے کے بعد مذکورہ یہودی انتہا پسند فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ اسی طرح بتایا گیا کہ اسی یہودی انتہا پسند نے 2014 میں بھی دو فلسطینی بچوں کو ایناس شوکت دار اور تولین عصفور کو اپنی گاڑی سے کچل دیا تھا جس میں ایک بچہ موقع پر ہی شہید ہو گیا تھا جبکہ دوسرا ہمیشہ کے لئے معذور ہو گیا تھا۔

اس کے باوجود صیہونی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ آج کا واقعہ ایک نارمل سڑک ایکسیڈینٹ ہے ۔

گزشتہ کئی دنوں سے صیہونی کالونیوں کے رہنے والوں کے فلسطینی کسانوں کی زرعی زمینیوں اور ان کے گھروں پر حملے تیز ہوئے ہيں اور شمالی نابلس کے برقہ گاؤں کے رہنے والوں کے گھروں پر حملہ کیا گیا اور ان کے گھروں کے شیشے توڑ دیئے اور ان کے درخت کاٹ دیئے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button