علامہ راجہ ناصرعباس کامرکزی رہنما ایس یو سی علامہ رمضان توقیر کےفرزندیاسررضا کے انتقال پر اظہارتعزیت
انہوں نے مزید کہا کہ خدا وند متعال مرحوم ومغفور کی مغفرت فرمائے انہیں جوار آئمہ طاہرین ؑ میں محشور فرمائے اور آقائے رمضان توقیر سمیت تمام پسماندگان کو اپنی بارگاہ سے صابرین کا عظیم اجر عطا فرمائے ۔ آمین

شیعیت نیوز: شیعہ علماءکونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدرعلامہ محمد رمضان توقیر کے جواں سال فرزند یاسررضا اچانک حرکت قلب بند ہوجانے کے سبب خالق حقیقی سے جاملے۔ جواں سال فرزند کی رحلت پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے علامہ محمد رمضان توقیر سے دلی افسوس اور رنج کا اظہار کیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: جب تک غیر آئینی، غیر جمہوری اور ناانصافی کا خاتمہ نہیں ہوگا، ملک جمہوری فلاحی ریاست نہیں بن سکتا، ترجمان علامہ ساجد نقوی
مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ ایک بوڑھے باپ کیلئے جوان بیٹے کا جنازہ اٹھانا انتہائی تکلیف دہ اور کٹھن مرحلہ ہوتا ہے، لیکن اس موقع پر ہمیں سید الشہداء امام حسینؑ کی ذات اقدس ہی سہارا فراہم کرتی ہے جنہوں نے اپنے اٹھارہ سالہ فرزند علی اکبر ؑ اور چھ ماہ کے بیٹے علی اصغر ؑ کے جنازے اٹھائے ۔
یہ بھی پڑھیں: سیاسی مخالف عمائدین و سرکردگان کتپناہ بھی وزیر زراعت ورہنما ایم ڈبلیوایم کاظم میثم کی خدمت کے معترف
انہوں نے مزید کہا کہ خدا وند متعال مرحوم ومغفور کی مغفرت فرمائے انہیں جوار آئمہ طاہرین ؑ میں محشور فرمائے اور آقائے رمضان توقیر سمیت تمام پسماندگان کو اپنی بارگاہ سے صابرین کا عظیم اجر عطا فرمائے ۔ آمین