اہم ترین خبریںپاکستان

سانحہ پاراچنارعید گاہ بازارکو6 برس بیت گئے، 23 شہداء اور 40 زخمیوں کے ورثاء انصاف کے منتظر

پاراچنار سانحے کے متاثرین آج بھی ریاست پاکستان سے انصاف کے طلبگار ہیں ۔واضح رہے کہ پاراچنار سمیت دیگر سانحات کے ملزمان آج تک قانون کی گرفت میں نہیں آسکے۔

شیعیت نیوز: پاراچنار سانحہ عیدگاہ بازارکو 6 برس بیت گئے۔ سعودی فنڈڈ ملک دشمن تنظیم کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگرد کے خودکش دھماکے کے نتیجے میں 23 افراد شہید اور 40 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

تفصیلات کے مطابق 13 دسمبر 2015 کے روز پاراچنار عیدگاہ مارکیٹ میں کباڑی کا روپ دھار کر کالعدم سپاہ صحابہ کے خود کش حملہ آور نے بم دھماکہ کیا۔ جسکے نتیجے میں 23 افراد شہید جبکہ 40 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: اہل بیت رسول ؐ کے مزارات اور نشانات کوبدعت کہہ کر مٹانے والے آل سعود نےبھارتی اداکارسلمان خان کے دست مبارک کے نشانات محفوظ کرلیئے

اہلسنت عیدگاہ کے قریب کباڑ کے عارضی بازار میں مبینہ طور پر صدہ سے آئی ایک کرولا گاڑی میں تین افراد نے جوتوں کا کباڑ لاکر سٹال لگایا تھا۔ کم ریٹ پر نیلام کی بولی لگا کر لوگوں کا ہجوم جب لگ گیا تو ایک زور دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں 23 افراد شہید جبکہ40سے زائدزخمی ہوگئے تھے۔

پاراچنار سانحے کے متاثرین آج بھی ریاست پاکستان سے انصاف کے طلبگار ہیں ۔واضح رہے کہ پاراچنار سمیت دیگر سانحات کے ملزمان آج تک قانون کی گرفت میں نہیں آسکے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button