اہم ترین خبریںعراق

آیت اللہ سید علی سیستانی کا اقوام متحدہ کی مندوب سے ملاقات کرنے سے انکار

شیعیت نیوز: عراق کے انتخابی نتائج کے خلاف مظاہروں کی کال دینے والی کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ شیعہ مرجعیت نے اقوام متحدہ کی مندوب سے ملنے سے انکار کردیا۔

عراقی انتخابات کے نتائج کے خلاف مظاہروں اور دھرنوں کا اہتمام کرنے والی کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ عراق کے بزرگ مرجع تقلید آیت اللہ العظمیٰ سیستانی نے اقوام متحدہ کی مندوب جنین پلاسخارت سے جو نجف اشرف کے دورے پر تھیں، ملاقات سے انکار کردیا۔

اس کمیٹی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آیت اللہ العظمیٰ سیستانی کے اس اقدام پرتعجب نہیں ہونا چاہئے بلکہ تمام سیاستدانوں، پارٹیوں اورسماجی شخصیات کو مرجعیت کی پیروی کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی مندوب پلاسخارت کا بائیکاٹ کرنا چاہئے اور ان سے ملاقات نہیں کرنا چاہئے۔

عراق کے سیاسی امور میں مداخلت اور اس ملک کے الیکشن کمیشن اور انتخابی نتائج کے سلسلے میں پلاسخارت کے حالیہ موقف کی بنا پر انھیں سخت تنقیدوں کا سامنا ہے۔

عراقی انتخابات کے نتائج کے خلاف مظاہروں اور دھرنوں کا اہتمام کرنے والی کمیٹی نے عراقی سیکورٹی اہلکاروں اور حشدالشعبی سے دہشت گردوں اور ان کے اڈوں کے خاتمے کے لئے اپنی کوششیں تیزکرنے کی اپیل کرتے ہوئے عراقی انتظامیہ، مقننہ اورعدلیہ کے سربراہوں کی مدت میں عدم توسیع پر تاکید کی ہے اور کہا ہے کہ یہ درخواست ایک بنیادی اور ناقابل اجتناب مطالبے میں تبدیل ہوچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اقوام متحدہ میں غاصب صیہونی حکومت کے خلاف 6 قراردادیں منظور ، 8 زیرغور

دوسری جانب عراقی فوج اور رضاکار فورس حشد الشعبی کا داعش کی باقیات کے صفائے کے لئے 6 نقطوں پر بڑے پیمانے پر آپریشن شروع ہوا ہے۔

حشد الشعبی نے حمرین کے پہاڑی سلسلے میں 6 محور پر داعش کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی شروع ہونے کی خبر دی ہے۔

دیالی میں حشد الشعبی کے کمانڈر طالب الموسوی نے کہا کہ داعشیوں کو پکڑنے کے لئے بغداد-کرکوک شاہراہ کے درمیان واقع حمرین پہاڑی سلسلے اور قرہ تپہ میں اتوار کی صبح 6 نقطوں پر مشترکہ سکورٹی آپریشن شروع ہو گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ تمام نقاط فوج اور رضاکار فورس حشد الشعبی کے مابین تقسیم کر دئے گئے ہیں جن میں سے دیالیٰ حشد الشعبی فورس کے حوالے ہوا ہے۔

طالب الموسوی نے کہا کہ اس آپریشن میں فضائیہ کی بھی مدد لی جارہی ہے۔ آپریشن شروع ہونے سے قبل لازمی اطلاعات فراہم کرنے کے لئے خصوصی دستوں اور کیمروں کی مدد لی گئی۔

دوسری طرف عراقی پولیس کے ایک باخبر ذریعے نے حمرین میں داعش کے ٹھکانوں پر حملہ ہونے کی خبر دی ہے۔ مذکورہ ذریعے نے بتایا کہ عراقی بمبار طیاروں نے روپوش ہوچکے داعشی عناصر کے تین ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button