اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

لبنان میں ہونے والا دھماکہ اسلحے کے باعث نہیں بلکہ آکسیجن سیلنڈروں کے باعث تھا، حماس

شیعیت نیوز: فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے لبنانی شہر صوم کے فلسطینی مہاجر کیمپ میں گذشتہ روز ہونے والے دھماکے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ اس کی وجہ وہاں رکھے گئے آکسیجن سیلنڈروں میں آتشزدگی تھی۔

حماس کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں تاکید کی گئی ہے کہ یہ حادثہ آکسیجن سیلنڈروں کے گودام کے نزدیک واقع ایک عمارت میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے سے پیش آیا جبکہ آکسیجن کے یہ سیلنڈر کورونا کے مریضوں کے علاج معالجے کے لئے وہاں رکھے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : لبنان، حماس کے ہتھیاروں کے ذخائر میں کئی دھماکے، 30 افراد جاں بحق اور زخمی

حماس نے غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ دوستانہ تعلقات کے حامل بعض عرب ممالک کے ساتھ وابستہ خبررساں ایجنسیوں کی اس خبر کی سختی کے ساتھ تردید کرتے ہوئے کہ یہ دھماکہ مزاحمتی محاذ کے اسلحے کے گودام میں آتشزدگی کے باعث پیش آیا ہے۔

حماس نے تاکید کی کہ دھماکہ آکسیجن کے سیلنڈروں تک آگ کے پہنچنے سے ہوا جو انتہائی محدود تھا اور جس سے وہاں موجود عمارتوں کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : لبنان میں فتحاوی گروپ کے ہاتھوں حماس کارکنوں کا قتل عام، تین شہید

حماس نے اپنے بیان میں اس دھماکے میں زخمی ہونے والے شہریوں کے ساتھ گہری ہمدردی کا اظہار کیا اور موقع پر موجود فلسطینی پناہ گزینوں کی جانب سے احساس ذمہ داری کا اظہار کرتے ہوئے آگ پر بروقت قابو پانے کے اقدام کو سراہا۔

اس بیان میں تاکید کی گئی ہے کہ بعض فلسطینی دشمن خبررساں ایجنسیوں کا اس حادثے کے ذریعے عوامی رائے عامہ کو گمراہ کرنے اور دسیوں افراد کی ہلاکت پر مبنی جھوٹی خبریں پھیلانے کا یہ اقدام قابل مذمت ہے۔

فلسطینی مزاحمتی تحریک نے اپنے بیان کے آخر میں لبنانی عوام اور طبی و امدادی عملے کی بروقت کارروائی پر شکریہ بھی ادا کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button