اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

نابلس، جبل ابو صبیح کے مقام پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی نوجوان شہید

شیعیت نیوز: فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں جبل ابو صبیح کے مقام پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا فلسطینی نوجوان چل بسا۔

رپورٹ کے مطابق قابض اسرائیلی فوج اور فلسطینی شہریوں کے درمیان جبل ابو صبیح کے مقام پر جھڑپیں ہوئیں۔ قابض اسرائیلی فوج نے اس موقعے پر توڑ پھوڑ اور لوٹ مار کی، فلسطینیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور زخمی ہونے والوں کو ایمبولینسوں کی مدد سے اسپتال لے جانے سے روکا۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے فلسطینی شہریوں پر دھاتی گولیوں کی فائرنگ کی۔

اجتماعات کے بعد جبل ابو صبیح میں اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کے گھروں پر چھاپے مارے اور بیتا کے مقام پر فلسطینیوں کو زدو کوب کیا۔

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ممتازعالم دین عبدالغنی دویکات نے فلسطینی شہریوں پر قابض دشمن کے خلاف جہاد جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔

بیتا میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا ایک فلسطینی نوجوان دم توڑ گیا۔

یہ بھی پڑھیں : آل سعود کے ہاتھوں سعودی عرب میں نیم برہنہ رقاصاؤں کے درمیان کلمہ طیبہ کی توہین ،نام نہاد عاشقان رسولؐ کی غیرت سو گئی

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کی دو ہفتہ وار ریلیوں پر طاقت کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں  متعدد فلسطینی زخمی  ہوگئے۔

قابض اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر قلقیلیہ میں کفر قدوم کے مقام پر فلسطینیوں‌نے 17 سال سے بند سڑک کھولنے کے لیے ہونے والے احتجاج کے دوران ریلی کے شرکاء کو منتشر کرنے پر فائرنگ اور آنسوگیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجےمیں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔

ادھر بیت دجن میں ایک فلسطینی ریلی پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ اور آنسوگیس کی شیلنگ سے متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔

مقامی عوامی مزاحمتی رابطہ کمیٹی کے رکن مراد اشتیوی نے بتایا کہ قابض فوج نے کفر قدوم قصبے پر دھاوا بولا اور فلسطینیوں کی نکالی گئی ریلی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔ قابض اسرائیلی فوج نے مظاہرین کو احتجاجی مظاہرے میں حصہ لینے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔

خیال رہے کہ گذشتہ 17 سال سے قلقیلیہ اور نابلس کو ملانے والی سڑک کی بندش کے خلاف کفر قدوم  کے مقام پر فلسطینی شہری گذشتہ 9 سال سے ہفتہ وار مظاہرے کرتے ہیں۔ قابض اسرائیلی فوج نے کفر قدوم کو ملانے والی مرکزی شاہراہ کو مسلسل کر رکھا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button