اہم ترین خبریںدنیا

بھارت میں ہندو انتہاپسندوں کا عیسائی اسکول پر حملہ

شیعیت نیوز: بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں ہندو انتہاپسندوں نے عیسائی انتظامیہ کے زیرنگرانی چلنے والے اسکول پردھاوا بول دیا اور اسکول میں گھس کرتوڑپھوڑ کی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مدھیہ پردیش میں عیسائی انتظامیہ کے تحت چلنے والے ایک اسکول پر ہندو انتہاپسندوں نے دھاوا بول دیا۔ پتھراؤ کیا اسکول میں گھس کرتوڑپھوڑ کی اوراساتذہ اوردیگرعملے کودھمکیاں دیں۔

ہندو انتہاپسندوں کے حملے کے وقت اسکول میں امتحانات ہورہے تھے۔ ہندوانتہاپسندوں کے حملے سے خوفزدہ بچے ڈیسک کے نیچے چھپ گئے اوربمشکل جان بچائی۔ بھارتی پولیس نے ابھی تک کسی حملہ آور کو گرفتار نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں : ایٹمی معاہدے سے نکلنا امریکہ کی سب سے بڑی غلطی تھی، امریکی وزیر خارجہ بلینکن

دوسری جانب بھارت میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر بدھ کو ریاست تمل ناڈو کے علاقے کونور میں گر کر تباہ ہوگیا، جس میں چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل بپن راوت بھی سوار تھے۔

بھارتی فضائیہ نے ٹوئٹر پر بتایا کہ انڈین ایئرفورس کا ایک Mi-17V5 ہیلی کاپٹر آج تمل ناڈو کے علاقے کونور کے قریب حادثے کا شکار ہو گیا، جس میں چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل بپن راوت سوار تھے۔

بھارتی فوجی حکام نے ہیلی کاپٹرحادثے میں سابق آرمی چیف اور موجودہ ڈیفنس چیف آف اسٹاف بپن راوت کے ہلاک یا زخمی ہونے سے متعلق کچھ نہیں بتایا تاہم خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ جنرل بپن راوت حادثے میں ہلاک ہوگئے ہیں۔

مزید کہا گیا کہ ’حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے انکوائری کا حکم دے دیا گیا ہے۔

بھارتی ویب سائٹ ’ٹائمز ناؤ‘ کے مطابق ہیلی کاپٹر میں چیف آف ڈیفنس سٹاف، ان کی اہلیہ، دفاعی معاون، سکیورٹی کمانڈوز اور انڈین ایئر فورس کے پائلٹ سمیت کل 14 افراد سوار تھے۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ فوجی اہلکار جائے حادثہ پر پہنچ گئے ہیں اور انہیں بتایا گیا ہے کہ مقامی لوگوں نے 80 فیصد جھلسنے والی دو لاشوں کو مقامی ہسپتال منتقل کیا ہے۔

جنرل بپن راوت بھارتی فوج کے 27 ویں سربراہ رہے ہیں۔ انہیں31 دسمبر 2016 کو اس عہدے پر فائز کیا گیا تھا۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button