اہم ترین خبریںایران

شہید جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کی تحقیقات کا اجلاس بغداد میں ختم

شیعیت نیوز: ایرانی عدلیہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایران کے انسداد دہشت گردی کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کی تحقیقات کرنے والی مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی کے اجلاس کے پہلے دور بغداد میں ختم ہوگیا۔

یہ بات کاظم غریب آبادی نے جمعرات کے روز صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

کاظم غریب آبادی نے کہا کہ بغداد اجلاس کے مذاکرات کا مشترکہ بیان پانچ معاہدوں کی صورت میں پیش کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : کربلائے معلیٰ بڑی تباہی سے بچ گیا، دھماکہ خیز مواد کا حامل ڈرون طیارہ تباہ

کاظم غریب آبادی نے کہا کہ ایرانی اور عراقی عدلیہ کے درمیان اعلیٰ سطحی مذاکرات اور تہران کے پراسیکیوٹر آفس کی کوششوں کے بعد ایران کا قانونی اور عدالتی بورڈ دو دن پہلے پہلی نشست میں شرکت کے لیے بغداد روانہ ہوا۔

ایرانی عدلیہ کے سربراہ نے مزید کہا کہ جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کی تحقیقات کے لیے مذاکرات کا پہلا دور آج ختم ہوا اور فریقین نے فیصلہ کیا کہ کمیٹی کے اجلاس کا دوسرا دور آئندہ ماہ تہران میں منعقد کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : کالعدم سپاہ صحابہ اور تحریک لبیک کا سیاسی اتحاد، خفیہ ہاتھ کی نئی سازش ؟؟

انہوں نے کہا کہ مذاکرات کے اس دور کے اختتام پر دونوں وفود کے سربراہوں نے ایک مشترکہ بیان پر بھی دستخط کیے جس میں اس جرم کی مذمت کرتے ہوئے اسے ایک سنگین جرم اور عراق کی قومی خودمختاری کی خلاف ورزی اور بین الاقوامی قانون اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا گیا ہے۔

کاظم غریب آبادی نے کہا کہ قانونی نقطہ نظر سے اہم نکتہ یہ ہے کہ مذکورہ جرم کا ارتکاب عراقی حکومت کی دعوت اور اسلامی جمہوریہ ایران کے سیاسی پیغام کو پہنچانے کے لیے شہید سلیمانی کے عراق کے سرکاری دورے کے دوران کیا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button