اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

علاج سے محروم رہنے والا بیمار فلسطینی قیدی سامی عابد العمور جام شہادت نوش کرگیا

شیعیت نیوز: جمعرات کی صبح قیدیوں کے انفارمیشن آفس نے قابض اسرائیل کی جیلوں کے اندر قیدی سامی عابد العمور کی جان بوجھ کر طبی غفلت کے نتیجے میں موت کا اعلان کیا۔

قیدیوں کے انفارمیشن آفس نے ایک پریس بیان میں کہا ہے کہ غزہ کی پٹی کے وسطی علاقے دیر البلح سے تعلق رکھنے والے شہید قیدی سامی عابد العمور کو 19 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی اور وہ 2008 سے زیر حراست تھے۔

گذشتہ روز پریزنرز کلب نے قیدی سامی عابد العمور کی صحت میں شدید خرابی کے بارے میں خبردار کیا تھا اور بعد ازاں اسے سوروکا اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں اس کے دل کا مشکل آپریشن ہوا۔

قابل ذکر ہے کہ قیدی العمور قابض دشمن کی جیلوں میں 550 بیمار قیدیوں میں شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں : بھارتی فورسز کی ریاستی دہشت گردی، مزید پانچ کشمیری نوجوان شہید، وادی میں ہڑتال

دوسری جانب فلسطین کی تنظيم حماس کے بیرونی امور کے سربراہ خالد مشعل نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے والے عرب اور مسلم حکمرانوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے والے عرب اور مسلم حکمراں خائن اور غدار ہیں۔

خالد مشعل نے کہا کہ غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ صلح کے تمام اجلاس ناکام ہوگئے ہیں اور اسرائیل عرب ممالک کے ساتھ اب سفارتی معاہدے کرکے ان پر اپنا تسلط جمانے کی کوشش کررہا ہے اور نادان عرب حکمراں خطے میں دانستہ طور اسرائیل کو مدد فراہم کررہے ہیں۔

خالد مشعل نے کہا کہ امت مسلمہ اور فلسطینی عوام ، عرب حکمرانوں کی اس خیانت کو کبھی معاف نہیں کریں گے۔

حماس کے رہنما نے کہا کہ فلسطینی عوام اپنے حقوق کے حصول کی جد وجہد جاری رکھیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button