اہم ترین خبریںپاکستان

مجھے صبر نہیں عدل چاہئے!عمران خان کی سپریم کورٹ میں پیشی پراے پی ایس کےشہید بچوں کی مائوں کی دھائیاں

اس موقع پر ایک شہید بچے کی ماں جو فرط جذبات سے بےقابو تھی چیخ چیخ کر کہہ رہی تھی کہ ہم نے اپنے لخت جگرکھوئے ہیں،اللہ نہ کرے کہ اوروں کے بچے بھی اسی طرح جائیں

شیعیت نیوز: سپریم کورٹ کے حکم پر سانحہ آرمی پبلک اسکول از خود نوٹس کی سماعت کے دوران وزیر اعظم عمران خان کی پیشی کے موقع پر معصوم شہداء کےمتاثرین والدین شدت غم سے نڈھال دکھائی دیئے۔ غش کھاتی اور دہاڑے مارتی مائیں بین کرتی رہیں۔ اپنے پیارے شہید بچوں کی تصاویر تھامی مائیں انصاف کی بھیک مانگتی دکھائی دیں،انتہائی دلخراش مناظر نے رونگٹے کھڑے کردیئے۔

یہ بھی پڑھیں: سانحہ آرمی پبلک اسکول کے معصوم بچوں کے قاتل طالبان سے مذاکرات، وزیر اعظم عمران خان سپریم کورٹ طلب

اس موقع پر ایک شہید بچے کی ماں جو فرط جذبات سے بےقابو تھی چیخ چیخ کر کہہ رہی تھی کہ ہم نے اپنے لخت جگرکھوئے ہیں،اللہ نہ کرے کہ اوروں کے بچے بھی اسی طرح جائیں،کسی نےاس خاتون کو صبر کی دعا دی تو اس ماں نے کہا کہ میرے لیئے صبر کی دعا نہ کرو ، مجھے صبر ملے تو میں گھرمیں گمبل اوڑھ کر سو جاؤں گی۔ مجھے صبر نہیں عدل وانصاف چاہئے۔

عمران خان کی سپریم کورٹ میں پیشی پراے پی ایس کےشہید بچوں کی مائوں کی دھائیاں

متعلقہ مضامین

Back to top button