مقبوضہ فلسطین

اسرائیلی پولیس کا طمرہ شہر میں آپریشن میں 47 فلسطینی گرفتار

شیعیت نیوز: کل منگل کی شام کو اسرائیلی پولیس نے مقبوضہ اندرون شہر طمرہ میں گرفتاریوں کی مہم شروع کی جس میں اب تک کم از کم 47 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ قابض اسرائیلی پولیس نے بلدیہ کے ایک ملازم سمیت شہر کے 47 شہریوں کو گرفتار کیا۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی پولیس گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں طمرہ  کے محلوں اور گلیوں میں تلاشی کے دوران پچاس کے قریب افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

دریں اثناء فلسطین میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے اداروں کے مطابق کل منگل کو اسرائیلی فوج نے اسیر فلسطینی محمد زھیرزیود کی اہلیہ اور ان کے بچے کو غرب اردن کے شمالی شہر جنین کے نواحی علاقے السیلہ الحارثیہ سے حراست میں لے لیا۔

کلب برائے اسیران کے مطابق صیہونی فوج نے منتصر سمور کی اہلیہ صابرین نضال زیود اور ان کے 15سالہ بیٹے زیاد اور اس کے بھائی ماہرزھیر کی زیود کو حراست میں لے لیا۔

خیال رہے کہ زیود پانچ سال سے اسرائیلی زندانوں میں قید ہیں۔ اسرائیلی زندانوں میں 4600 فلسطینی قید ہیں۔ ان میں 35 خواتین،200 بچے اور 520 انتظامی قیدی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : مقبوضہ بیت المقدس کے شیخ جراح میں یہودی پارک کھولنے کا ارادہ منصوبہ

دوسری جانب کل بروز منگل صیہونی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر بیت لحم کے مغرب میں واقع گاؤں الولجہ میں فلسطینیوں کے تین مکانات تعمیراتی اجازت نامہ نہ ہونے کی آڑ میں مسمار کردیا۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ نشانہ بنائے گئے تین مکانات ’’عین جویزہ‘‘ کے علاقے میں واقع ہیں اور ہر ایک کا رقبہ تقریباً 80 مربع میٹر ہے۔ان کا تعلق دو بھائیوں طارق نصر ابو التین ، احمد التین  اور ان کے بھتیجے محمد حسین ابو التین کے ہیں۔

ذرائع نے عندیہ دیا کہ قابض فوج نے اس سے قبل اسی علاقے میں طارق ابو التین کے گھر کو مسمار کر کے دوبارہ تعمیر کیا تھا۔

’’عین جویزہ‘‘ کا علاقہ برسوں سے آباد کاری کے حملے کا نشانہ بنا ہوا ہے۔ صیہونی فوج کی طرف سے درجنوں مکانات کو مسمار کرنے اور فلسطینیوں کو تعمیر سے روکنے کی سازشیں کی جا رہی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button