اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

سرائیکی زبان کے معروف ادیب اور شاعر شاکر شجاع آبادیؔ کے انتقال کی خبر کی سچائی!!! حقیقت سامنے آگئی

شاعر شاکر شجاع آبادیؔ کےبیٹے ولید شاکر نے قوم سے پاکستان کے عظیم سرمائے اپنےبیمار والد کی جلد صحت یابی کے لیے دعاؤں کی اپیل کی ہے ۔

شیعیت نیوز: سرائیکی زبان کے معروف ادیب اور شاعر شاکر شجاع آبادیؔ کے انتقال کی خبریں تیزی سے زیر گردش،اہل خانہ کی جانب سے ان کی رحلت کی خبریں افواہ قرار ، شاکر شجاع آبادیؔ الحمد اللہ حیات ہیں اور نشتر میڈیکل اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

نامور سرائیکی شاعر شاکر شجاع آبادی کے بیٹے ولید شاکر کا ویڈیو پیغام منظر عام پر آگیا ہے ۔ولید شاکر نے کہا کہ والد کے انتقال کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔ مجھے والد کے انتقال کی بہت ساری کالیں موصول ہورہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایران سعودیہ تعلقات میں بہتری نظرآرہی ہے ، پاکستان کے ذمہ داران کےبھی مشکور ہیں، علامہ شبیرمیثمی

انہوں نے کہا ہے کہ حکومت ایسی غلط افواہیں پھیلانے والوں کے خلاف فوری کارروائی کرے۔ میرے والد شاکرشجاع آبادی نشتر اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

شاعر شاکر شجاع آبادیؔ کےبیٹے ولید شاکر نے قوم سے پاکستان کے عظیم سرمائے اپنےبیمار والد کی جلد صحت یابی کے لیے دعاؤں کی اپیل کی ہے ۔

متعلقہ مضامین

یہ بھی ملاحظہ کریں
Close
Back to top button