اہم ترین خبریںپاکستان

تعلیمی میدان میں آئی ایس او کراچی کا ایک اور شاندار اقدام، کراچی یونیورسٹی ڈیپارٹمنٹل تعلیمی نمائش کا اہتمام

تعلیمی نمائش میں جامعہ کراچی کے فیکلٹی ممبران سمیت دیگر تعلیمی شخصیات موجود تھیں، جن میں پروفیسر آصف نقوی، پروفیسر عمران، پروفیسر ناصر، پروفیسر سجاد علی، پروفیسر فیضان نقوی، ڈاکٹر الیاس خاکی، شعیب رضا سمیت اہم سمجاجی و مذہبی شخصیات شامل تھیں۔

شیعیت نیوز:  امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام طلبا و طالبات کی تعلیمی رہنمائی کیلئے مختلف سیمینارز و تعلیمی نمائش کا سلسلہ جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق آئی ایس او جعفرطیار یونٹ کے شعبہ تعلیم امامیہ ایجوکیشن بورڈ اور باڈی آف لٹریسی ڈیویلپمنٹ (BOLD) کے زیر اہتمام انٹر پاس طلبا کیلئے کراچی یونیورسٹی ڈیپارٹمنٹل تعلیمی نمائش کا اہتمام کیا گیا۔

نمائش کا اہتمام فائیو اسٹار لان نزد غازی چوک جعفرطیار سوسائٹی میں کیا گیا، نمائش جامعہ کراچی میں ایڈمیشن کی معلومات فراہم کرنے کیلئے لگائی گئی تھی۔ نمائش میں جامعہ کراچی کے مختلف شعبہ جات کے فیکلٹی وائس اسٹال لگائے گئے تھے، جہاں ہر شعبہ سے منسلک جامعہ کراچی کے طلبا نے نمائش میں آنے والے طلبا و طالبات کو شعبہ جات اور ایڈمیشن پالیسی کے حوالے سے آگائی فراہم کی۔

یہ بھی پڑھیں:گلگت بلتستان کی عوامی خواہشات کو مدنظر رکھتے ہوئے تاریخی فیصلہ وقت کی ضرورت ہے، علامہ ساجد نقوی

تعلیمی نمائش میں جامعہ کراچی کے فیکلٹی ممبران سمیت دیگر تعلیمی شخصیات موجود تھیں، جن میں پروفیسر آصف نقوی، پروفیسر عمران، پروفیسر ناصر، پروفیسر سجاد علی، پروفیسر فیضان نقوی، ڈاکٹر الیاس خاکی، شعیب رضا سمیت اہم سمجاجی و مذہبی شخصیات شامل تھیں۔ تعلیمی نمائش میں حلقہ کے ممبر پارلیمنٹ سلیم بلوچ نے خصوصی شرکت کی۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ میں آئی ایس او کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے ملیر کے طلبا کیلئے اس طرح کی تعلیمی نمائش کا اہتمام کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک طالب علم کیلئے سب سے مشکل فیصلہ کیریئر کے انتخاب کے حوالے سے ہوتا ہے، آئی ایس او کی تعلیمی نمائش طلبا کی بہت بڑی مشکل کو حل کرنے میں اہم کردار ادا کریگی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button