اہم ترین خبریںیمن

یمنی فوج کی کامیابیوں اور استقامت و مزاحمت کی حمایت میں یمنی عوام کا مظاہرہ

شیعیت نیوز: یمنی عوام نے دارالحکومت صنعا مین ایک بڑا اجتماع کر کے جارح سعودی اتحاد کے مقابلے میں استقامت و مزاحمت جاری رکھنے پر زور دیتے ہوئے جنگی محاذوں کی حمایت پر تاکید کی ہے۔

سبا نیٹ کی رپورٹ کے مطابق یمنی عوام نے دارالحکومت صنعا میں وسیع پیمانے پر اجتماع کرکے، صوبے مآرب میں یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس انصار اللہ کی حالیہ کامیابی اور جارح سعودی اتحاد کی جارحیت کی جواب میں جنوبی سعودی عرب میں فوجی ٹھکانوں پر حالیہ میزائل و ڈرون حملوں پر خوشی کا اظہار کیا اور سعودی اتحاد کی ہر جارحیت کا منھ توڑ جواب دیئے جانے کا مطالبہ کیا۔

یمنی عوام، ملک کے رہائشی علاقوں پر سعودی اتحاد کی جارحیت کو جنگی میدان میں سعودی اتحاد کی شکست کا آئینہ دار قرار دیتے ہیں۔

یمنی مظاہرین نے اسی طرح اپنے اجتماع کے دوران یمن کے انقلابی رہنماؤں اور اعلی سیاسی کونسل کی پیروی کئے جانے پر زور دیا اور اعلان کیا کہ صرف استقامت و مزاحمت کے ذریعے ہی یمن کے تمام علاقوں کو غاصبانہ قبضے سے آزاد کرایا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : یمنی فورسز کے ہاتھوں مآرب کا ایک اور اہم علاقہ نجا آزاد، اماراتی فوجی فرار پر مجبور

اجتماع کے شرکاء نے تمام یمنی عوام سے اپیل کی کہ وہ دشمن کی جارحیت اور اس کی ہر قسم کی سازش کا مقابلہ کرنے کے لئے اپنے اتحاد و یکجہتی کا تحفظ کریں اور اس اتحاد کو زیادہ سے زیادہ فروغ دینے کی کوشش کریں۔

صوبے مآرب کے دیگر علاقوں کو آزاد کرانے کے لئے جاری عمل میں یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے جمعے کے روز نجا کے علاقے کو بھی جارح دشمن کے آلہ کار عناصر کے غاصبانہ قبضے سے آزاد کرا لیا۔

رپورٹوں کے مطابق نجا کو آزاد کرانے کی کارروائی میں سعودی اتحاد کے پینسٹھ سے زائد فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

دریں اثنا صوبے صعدہ میں یمن کے دفتر انسانی حقوق نے کہا ہے کہ یمنی عوام کے خلاف سعودی اتحاد کے تمام جرائم کا ذمہ دار اقوام متحدہ ہے۔

المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صعدہ میں یمن کے دفتر انسانی حقوق نے ایک بیان میں یمن میں رہائشی علاقوں پر سعودی اتحاد کے حملوں میں تیزی آنے کی شدید مذمت کی اور کہا کہ ان سب واقعات کا ذمہ دار اقوام متحدہ ہے جس نے سعودی اتحاد کی جارحیتوں کے سلسلے میں خاموشی اختیار کر کے سعودی اتحاد کو اور زیادہ گستاخ بنا دیا ہے۔

اس بیان میں تمام علاقائی و بین الاقوامی تنظمیوں سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ یمنی عوام کے خلاف سعودی اتحاد کے جرائم کی ذمہ داری قبول کریں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button