اہم ترین خبریںایران

غیر علاقائی ممالک خطی عوام کے خیرخواہ نہیں ہیں، ایرانی صدر رئیسی

شیعیت نیوز: ایرانی صدر مملکت نے کہا ہے کہ غیر علاقائی ممالک خطے کے عوام کا خیر خواہ نہیں ہیں اور پڑوسیوں کے ساتھ تعلقات کافروغ ہماری ترجیحات میں سے ایک ہے۔

یہ بات ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی نے جمعرات صوبے آذربائیجان شرقی اور صوبے آذربائیجان غربی کے پارلیمانی نمائندوں سے ملاقات کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ غیر علاقائی ممالک خطے کے عوام کا خیر خواہ نہیں ہیں اور پڑوسیوں کے ساتھ تعلقات کافروغ ہماری ترجیحات میں سے ایک ہے اوراور ہم صیہونیوں کو اپنے پڑوسیوں کے ساتھ تعلقات میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

پارلیمانی نمائندوں نے اس ملاقات میں دونوں صوبوں میں پانی اور دیگر مشکلات کا حوالہ دیتے ہوئے صوبوں میں جاری نامکمل پراجیکٹوں کی تکمیل کے سلسلے میں بھی حکومت کی حمایت اور مدد پر زوردیا۔

صدر ابراہیم رئیسی نے نامکمل منصوبوں کی تکمیل کو حکومت کی پہلی ترجیحات میں قراردیتے ہوئے کہا کہ مغربی اور مشرقی آذربائیجان سرحدی صوبے ہیں اور سرحدی صوبوں ميں سرحدی مارکیٹوں کے قیام کے ذریعہ اقتصادی اور تجارتی رونق کو فروغ دیا جاسکتا ہے۔

صدر رئیسی نے کہا کہ 15 ممالک ہمارے ہمسایہ ممالک ہیں اور ہمیں اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کے سلسلے میں اپنے ہمسایہ ممالک پر خاص توجہ مبذول کرنی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں : حشد الشعبی کا باقی ماندہ داعشی دہشت گردوں کے خلاف وسیع کلین سویپ آپریشن کا آغاز

دوسری جانب ایرانی وزیر صحت نے کہا ہے کہ ملک میں 76 ملین افراد کو کم از کم کورونا ویکسین کی پہلی خوراک مل گئی ہے جن میں سے 50 ملین کو پہلی خوراک اور 26 ملین کو دوسری خوراک مل چکی ہیں۔

یہ بات ڈاکٹر بہرام عین اللہی نے جمعرات کے روز 272 بستروں والے ہسپتال کی افتتاحی تقریب کے موقع پر صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اب تک ملک میں 76 ملین افراد کو کم سے کم کورونا ویکسین کی پہلی خوراک دی جاچکی ہے جن میں سے 50 ملین افراد نے پہلی خوراک اور 26 ملین نے دوسری خوراک حاصل کی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ہمیں امید ہے کہ جلد ہی ویکسین کی دوسری خوراک کی تعداد 54 ملین لوگوں تک پہنچ جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ اب تک 120 ملین ڈوز ویکسین ملک میں پہنچ گئی ہے اور مجموعی طور پر 76 ملین ڈوز ویکسین کی خوراکیں لگائی گئی ہیں اور ویکسین میں ہماری ملکی پیداوار بھی اچھی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button