اہم ترین خبریںپاکستان

5 اکتوبر 1998 ،عمران خان صاحب ! شہید ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گجرانوالہ،انکی بیٹی اور محافظ آج بھی انصاف کے منتظر ہیں

پاکستان کی تاریخ ایسے ہی ہزاروں شیعہ بیوروکریٹس ، سیاسی وسماجی شخصیات، تاجروں، صحافیوں، علمائے کرام، ذاکرین عظام، طلباء واساتذہ ، پروفیسرز ، انجینئرز ، ڈاکٹرز اور ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے شہداء سے بھری پڑی ہے

شیعیت نیوز: عمران خان صاحب !طالبان کو معافی دینے سے پہلے شہید ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گجرانوالہ،انکی بیٹی اور محافظ کو انصاف دے دیں،ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گجرانوالہ ، ان کی بیٹی اور محافظ کی شہادت کو 23 برس بیت گئے، لشکر جھنگوی کےقاتل آزاد، خانوادہ شہداء آج بھی ریاست سے انصاف کے منتظر، وزیر اعظم قاتلوں کومعافی دینےکی کوششوں میں مصروف ۔

تفصیلات کےمطابق ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گجرانوالہ سید فدا حسین شاہ ، ان کی جواں سال صاحبزادی سیدہ ثروت بتول اور باوفا محافظ سید علمدار شاہ کو 5اکتوبر 1998 کو دن دہاڑٖے سرعام بہیمانہ انداز میں شہید کردیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: مرجع عالی قدر آیت اللہ حافظ بشیر حسین نجفی سے سربراہ ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس کی خصوصی ملاقات

ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گجرانوالہ سید فدا حسین شاہ ، ان کی جواں سال صاحبزادی سیدہ ثروت بتول اور باوفا محافظ سید علمدار شاہ کو اس وقت دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا جب وہ ایک رکشےمیں سوار تھے ، دہشت گردوں نے رکشہ بھگانے کی کوشش پر ڈرائیور کو بھی نشانہ بنایا لیکن خوش قسمتی سے وہ اس حملے میں محفوظ رہا لیکن باقی تینوں مسافر شہید ہوگئے۔

شہداء کے جسد خاکی گھروںپر پہنچنے پر گہرام برپا ہوگیا تھا، اس ٹارکٹ کلنگ کی کارروائی کی ایف آئی آر شہید فدا حسین شاہ کے فرزند کی مدعیت میں مقامی تھانے میں درج کی گئی لیکن قاتل آج تک قانون کی گرفت سے آزاد ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شیعیان حیدرکرارؑ پاکستان 14 سوسال پرانے یزید کی طرح عمران خان کو بھی نہیں بھولیں گے

اس تہرے قتل کی واردات کی ذمہ داری سعودی نواز ملک دشمن دہشت گرد تنظیم کالعدم لشکر جھگنوی نے قبول کی تھی ۔ لشکر جھنگوی کا اقرار جرم اس زمانے کے اخبارات میں بھی شائع ہوا تھا۔

پاکستان کی تاریخ ایسے ہی ہزاروں شیعہ بیوروکریٹس ، سیاسی وسماجی شخصیات، تاجروں، صحافیوں، علمائے کرام، ذاکرین عظام، طلباء واساتذہ ، پروفیسرز ، انجینئرز ، ڈاکٹرز اور ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے شہداء سے بھری پڑی ہے، جنہوں نے وطن عزیزکی سلامتی واستحکام کی راہ میں اپنی قیمتی جانوں کی قربانی پیش کی ۔  لیکن افسوس ان شہداء کے ورثاء کو انصاف فراہم کرنے کے بجائے وزیر اعظم عمران خان 80 ہزار بے گناہ پاکستانیوں کے قاتل طالبان دہشت گردوں کو معافی دینے کے اعلانات کررہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button