شام کے شہر الشدادی میں امریکی فوجی اڈے پر راکٹ حملہ

شیعیت نیوز: شمال مشرقی شام کے صوبے الحسکہ کے جنوب میں واقع شہر الشدادی میں امریکی فوجی اڈے پر راکٹ حملہ ہوا ہے۔
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق میڈیا ذرائع نے جمعرات کو خبر دی ہے کہ شام کے جنوبی صوبہ الحسکہ کے الشدادی شہر میں امریکہ کی ایک چھاؤنی کو نشانہ بنایا گیا۔
اسپوتنک خبر رساں ایجنسی نے شام میں اپنے نمائندے کے حوالے سے بتایا ہے کہ یہ حملہ جمعرات کی دوپہر میں ہوا اور اس حملے کے دوران الجبسہ آئل فیلڈ میں امریکی فوجی ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا۔
پریس ذرائع نے اس حملے کو گذشتہ ایک ماہ کے دوران امریکی فوج اڈے پر اپنی نوعیت کا دوسرا راکٹ حملہ قرار دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اس حملے کے ساتھ ہی شہر الشدادی میں شدید دھماکے کی آواز سنائی دی۔
یہ بھی پڑھیں : یمنی صوبے صعدہ پر سعودی اتحاد کی وحشیانہ جارحیت
رپورٹ کے مطابق امریکی فوجی مرکز پر یہ راکٹ حملہ، شہر الشدادی کے شمال مغربی علاقے سے ہوا جو اس وقت رہائشیوں سے خالی ہے۔ اس حملے کے بارے میں خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ عرب قبائل کی جانب سے یہ حملہ کیا گیا ہے۔
اسپوتنک نیوز ایجنسی نے رپورٹ دی ہے کہ یہ گزشتہ ایک مہینے کے دوران امریکی چھاونی پر دوسرا حملہ تھا۔
روسی خبر رساں ایجنسی نے لکھا کہ مقامی ذرائع نے اس کے نامہ نگار کو بتایا کہ اس حملے کے وقت الشدادی شہر میں شدید دھماکے کی آواز بھی سنائی دی اور مذکورہ چھاونی سے دھوئیں کے بادل بلند ہو رہے تھے۔
اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ حملہ شہر کے شمالی مغربی حصے سے ہوا جو غیر آباد علاقہ ہے۔
مذکورہ ذرائع کا کہنا ہے کہ ممکن ہے کہ علاقے میں موجود عرب قبائل نے امریکی چھاونی پر یہ حملہ کیا ہو۔
العمر آئل فیلد اور دیر الزور صوبے کے کنیکو گیس فیلڈ میں واقع امریکی چھاؤنیوں پر گزشتہ مہینوں کے دوران متعدد بار راکٹ حملے ہو چکے ہیں۔