اہم ترین خبریںعراق

کربلائے معلی میں زائرین عاشقان حسینی کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر

شیعیت نیوز: اربعین حسینی کے موقع پر اس وقت کربلائے معلی میں لاکھوں زائرین عاشقان حسینی اپنے مولا کا چہلم منانے کے لئے موجود ہیں۔

عراقی نیوز ایجنسی واع نے رپورٹ دی ہے کہ امام حسین علیہ السلام کے حرم کے نائب متولی افضل الشامی نے کہا ہے کہ سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے اصحاب باوفا کے چہلم میں شرکت کے لئے عراق کے مختلف صوبوں سے لاکھوں عاشقان حسینی پا پیادہ کربلائے معلی کی جانب رواں دواں ہیں جبکہ دیگر ملکوں کے زائرین بھی کربلا پہنچ رہے ہیں۔

افضل الشام نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ شہر کربلا مزید زائرین اور موکبوں کا استقبال کرنے کے لئے تیار ہے کہا کہ سروسز اور سیکورٹی امورپر بدستور عمل کیا جا رہا اور شہر میں داخل ہونے والے تمام راستوں پر سیکورٹی کے پختہ انتظامات کئے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : اربعین پیدل مارچ کے زائرین کی سکیورٹی حشد الشعبی کے حوالے

امام حسین علیہ السلام کے حرم کے نائب متولی نے کہا کہ ٹرانسپورٹ کی ذمہ داری مختلف اداروں کے درمیان تقسیم کردی گئی ہے جبکہ کربلا بابل محور پر نقل و حمل کی خدمات حرم حسینی سنبھالے ہوئے ہے اور زائرین کے نقل و حمل میں کسی طرح کی کوئی مشکل درپیش نہیں ہوگی۔

واضح رہے کہ ان دنوں دنیا بھر سے شمع حسینی کے پروانے کروڑوں کی تعداد میں کربلا کی جانب رواں دواں ہیں تاکہ اپنے مولا و آقا، قتیل کربلا، سید الشہدا حضرت امام حسین علیہ السلام کے ساتھ ایک بار پھر تجدید عہد کر کے دشمن کے تمام مسموم منصوبوں پر پانی پھیر سکیں۔

قابل توجہ بات یہ ہے کہ ان زائرین میں نہ صرف مکتب اسلام سے تعلق رکھنے والے زائرین ہیں بلکہ مذاہب دیگر بھی ’’ لبیک یا حسین‘‘ کا نعرہ بلند کئے بہ سوی امام حسین ع بڑھتے جارہے ہیں جو الحسین _ یجمعنا کی زندہ مثال ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button