ایران

سعودی عرب کے ساتھ دو طرفہ مذاکرات اچھے ہیں، ایران

شیعیت نیوز: ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ہم نے سعودی عرب کے ساتھ حالیہ مہینوں میں باقاعدہ رابطے کیے ہیں اور دونوں ممالک نے دو طرفہ امور پر اچھی بات چیت کی ہے۔

یہ بات سعید خطیب زادہ نے جمعرات کے روز ارنا نیوز ایجنسی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

اس موقع پر انہوں نے گزشتہ مہینوں کے دوران بغداد میں اسلامی جمہوریہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان مذاکرات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دو طرفہ امور پر اچھی بات چیت ہوئی ہے۔

خطیب زادہ نے کہا کہ خلیج فارس میں سیکورٹی پر بات چیت میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مذاکرات کو کبھی نہیں روکا گیا اور ایران میں نئی انتظامیہ کے اقتدار سنبھالنے کے بعد مناسب سطح پر پیغامات کا تبادلہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : کشمیر میں 75 برس سے جاری ظلم ختم کرنے کی ضرورت ہے، طیب ایردوآن

خطیب زادہ نے کہا کہ اگر سعودی عرب ایران کے اس پیغام پر سنجیدگی سے توجہ دے کہ خطے کے مسائل کا حل خطے میں ہی ہے اور ایک جامع علاقائی حل ہونا چاہیے تو دونوں ممالک کے درمیان اچھے ، پائیدار تعلقات ہو سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق، سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے بدھ کے روز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اپنے خطاب میں اس امید کا اظہار کیا کہ ایران کے ساتھ بات چیت اعتماد سازی کا باعث بنے گی۔

دوسری جانب ایران کے وزیر خارجہ نے عراق کے صدر  سے ملاقات کی۔

ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر عراق کے صدر برهم صالح سے ہونے والی ملاقات میں ایران اور عراق کی اسٹریٹجک تعلقات اور اس کے فروغ اور تہران کی آمادگی کا اعلان کیا۔

اس موقع پر عراق کے صدر نے گزشتہ برسوں میں ایران کی جانب سے عراق کی مدد پر ایران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے تمام شعبوں میں تعلقات کے فروغ پر تاکید کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button