مشرق وسطی

اماراتی ولی عہد شہزادہ محمد بن زائد کی کئی سال بعد ترک صدر کے ساتھ گفتگو

شیعیت نیوز: ابوظہبی اور انقرہ کے درمیان برسوں کے کشیدہ تعلقات کے بعد کل رات متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شہزادہ محمد بن زائد نے ترکی کے صدر سے مشترکہ مفاد میں دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے پر بات چیت کی۔

متحدہ عرب امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی (وام) کی رپورٹ کے مطابق ابوظہبی کے ولی عہد شہزادہ محمد بن زائد آل نہیان اور ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے کئی سالوں تک تعلقات کشیدہ رہنے کے بعد کل رات  ٹیلی فون پر بات چیت ۔

رپورٹ کے مطابق اس ٹیلی فون گفتگو میں ، دوطرفہ تعلقات اور دونوں ممالک اور انسانی دوستانہ مشترکہ مفادات کو پورا کرنے اور انھیں مضبوط بنانے نیز فراغ دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق فریقین نے کئی مسائل اور علاقائی اہمیت کے بین الاقوامی معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔

یہ بھی پڑھیں : ملیر تھانے میں بھی اورنگزیب فاروقی و گستاخ زاہد سعید کے خلاف توہین مذہب کی درخواست دائر

الخلیج آن لائن ویب سائٹ کے مطابق یہ فون کال متحدہ عرب امارات کے قومی سلامتی کے مشیر طحنون بن زائد کے ترکی کے دورے کے چند روز بعدکئی گئی ہے جو دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو ٹھیک کرنے کی کوششوں کے ایک حصے کے طور پر ہے اس لیے کہ فریقین کے درمیان مختلف معاملات کی وجہ سے تعلقات شدید خراب ہو چکے تھے۔

18 اگست کو اردگان کے ساتھ طحنون بن زائد کی ملاقات کے بعد ، متحدہ عرب امارات کے صدر کے سفارتی مشیر انور قرقاش نے کہا کہ ابوظہبی اب ہر ایک کے ساتھ تعلقات کو مضبوط کر رہا ہے اور اختلاف رائے اقتصادی تعلقات کو مضبوط کرنے سے نہیں روک سکے گا۔

اردگان نےبھی بات چیت کے بعد واضح کیا کہ ان کا ملک اور متحدہ عرب امارات حالیہ مہینوں میں ایک دوسرے کے ساتھ رابطے میں ہیں اور انہوں نے پیش رفت کی ہے نیز وہ ابوظہبی کے ولی عہد سے ملنا پسند کریں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button