جہلم میں خواتین عزاداروں پر ظلم وستم، ایم ڈبلیوایم کی رہنما زہرانقوی کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں توجہ دلاؤنوٹس جمع
توجہ دلاؤ نوٹس میں حکومت سے کہا گیا کہ انتظامیہ کے اس متعصبانہ طرز عمل اور خواتین کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت بلاجواز مقدمات کے اندراج پر پنجاب حکومت کی طرف سے اب تک اگر کوئی اقدامات کیے گئے ہیں تو ان سے آگاہ کیا جائے۔

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین کی رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زہرا نقوی نے پنڈ دادن خان میں 200سے زائد خواتین پر مقدمے کے اندراج کے خلاف پنجاب اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرا دیا۔ نوٹس میں استفسار کرتے ہوئے کہا گیا روایتی جلوس برآمد کرنے پر بانی جلوس اور دو سو سے زائد سادات و مومنین خواتین پر دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمے کے اندراج کا کیا جواز بنتا ہے۔
مقدمے کے اندراج کے بعد مومنین کے گھروں کی چادر ، چاردیواری کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے پولیس گھروں میں گھس جاتی ہے۔علاقے کا محاصرہ کر کے ہوائی فائرنگ معمول بن چکا ہیں۔ مومنین کے بچوں اور خواتین کو شدید طور پر ہراساں کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کے پسندیدہ خطیب علامہ شہنشاہ نقوی کو ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ حمزہ شفقات نے اشتعال انگیز مقرر قرار دے دیا