اہم ترین خبریںایران

امریکی حکام سابق حکومت کی شکست خوردہ پالیسیوں پر گامزن ہے، سعید خطیب زادہ

شیعیت نیوز: ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے وائٹ ہاؤس کی جانب سے ایران مخالف پابندیوں پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کے موجودہ حکام سابق حکومت کی شکست خوردہ پالیسیوں پر چل رہے ہیں۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نےامریکہ کی وزارت خزانہ کی جانب سے 4 ایرانی شہریوں کو بے بنیاد الزامات عائد کر کے پابندیوں کی فہرست میں شامل کرنے پر کہا کہ امریکہ کے موجودہ حکام سابق حکومت کی شکست خوردہ پالیسیوں پر گامزن ہیں۔

سعید خطیب زادہ نے کہا کہ واشنگٹن کو یہ جان لینا چاہئیے کہ ان کے پاس ایران پر عائد کی جانے والی پابندیوں کو ترک کرنے اور ایران کے خلاف محترمانہ اور مودبانہ رویہ اختیار کرنے کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ کی وزارت خزانہ نے بے بنیاد الزامات کے تحت 4 ایرانی باشندوں پر ایک ایرانی نژاد امریکی کو اغوا کرنے کے بے بنیاد الزام میں اپنی پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : یمن، حضرت زید بن علیؑ کے روز شہادت پر شیطان اکبر امریکہ کے خلاف وسیع احتجاج

دوسری طرف ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے پنجشیر میں چھٹپٹ تنازعات کا حوالہ دیا اور تمام افغان گروپوں کو دعوت دی کہ وہ تنازعات کے حل کے لیے مذاکرات کے اصول کے پابند رہیں اور تشدد اور لڑائی جھگڑے سے بچیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران تمام افغان گروپوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے اور افغانوں کے دکھوں کو کم کرنے میں کوئی کوششوں سے دریغ نہیں کرے گا۔

خطیب زادہ نے کہا کہ ایران کا خیال ہے کہ افغانستان میں پائیدار امن اور استحکام صرف بین الافغان مذاکرات کے ذریعے اور غیر ملکیوں کی عدم موجودگی اور مداخلت کے بغیر قائم ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان برسوں کی جنگ ، تشدد اور قبضے سے تھکا ہوا ہے لہذا تمام افغانوں کو تشدد اور بھائی چارے سے بچنا چاہیے۔

انہوں نے کسی بھی غیر ملکی مداخلت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کے لوگ ایک مقبول اور جامع حکومت کے مستحق ہیں جو ملک کے آبادیاتی اور نسلی ڈھانچے کی عکاسی کرتی ہے۔

خطیب زادہ نے اس حقیقت کو دہرایا کہ ایران افغان عوام کے ساتھ کھڑا رہے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button