اہم ترین خبریںمشرق وسطی

شام کے فضائی دفاعی سسٹم نے اسرائیل کے فضائی حملے کو ناکام بنا دیا

شیعیت نیوز: شام کے فضائی دفاعی سسٹم نے دارالحکومت پر دشمن اسرائیل کے حملے کو ناکام بنا دیا۔

شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا نے رپورٹ دی ہے کہ صیہونی دشمن نے دارالحکومت دمشق میں کچھ اہداف کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی جسے شام کے فضائی دفاعی سسٹم نے ناکام بنا دیا۔ ابھی تک اس حملے کی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں اور یہ بھی معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ دمشق کی فضاؤں میں دیکھے جانے والے نامعلوم اجسام جنگی طیارے تھے، ڈرون تھے یا میزائل تھے۔

ان فضائی حملوں میں پہنچنے والے جانی ومالی نقصان کی تفصیلات ابھی تک سامنے نہیں آ سکیں تاہم کارروائی کے فورا بعد ایمبولینس گاڑیاں علاقے کی جانب جاتی دیکھی گئیں۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے متاثر جگہ کا محاصرہ کر لیا ہے۔

گذشتہ مہینے 20 اگست کو اسرائیل نے شام اور لبنان کی سرحد پر دمشق کے نواحی علاقے قارہ میں حزب اللہ کے اسلحہ گودام کو نشانہ بنایا جس میں تنظیم کے چار جنگجو کام آئے۔ مرنے والے میں عراق سے تعلق رکھنے والے شہریوں کے علاقوں دو شامی شہری بتائے جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : آیت اللہ العظمیٰ سید محمد سعید الحکیمؒ 85برس کی عمر میں نجف اشرف میں خالق حقیقی سے جاملے

یہاں اس امر کی جانب اشارہ ضروری معلوم ہوتا ہے کہ گذشتہ برسوں کے دوران اسرائیل نے ملتی جلتی کئی کارروائیاں کیں، تاہم تل ابیب نے کبھی اس حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

تاہم تل ابیب ایک سے زیادہ مرتبہ اعلان کر چکا ہے کہ وہ شام کے راستے اپنی سکیورٹی کو نقصان اور افراتفری کے شکار خطے میں ایرانی نفوذ بڑھانے کی اجازت نہیں دے گا۔

اسرائیل نے اپنی سالانہ رپورٹ میں اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ 2020 کے دوران شام میں 50 ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا، تاہم ان حملوں میں پہنچنے والے نقصان کی کوئی تفصیل نہیں بتائی گئی۔

اسرائیل ہمیشہ کہتا چلا آیا ہے کہ وہ شام میں ایرانی نفوذ بڑھانے کی کوششیں ناکام بنانے کے لیے حملوں کا سلسلہ جاری رکھے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button