اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

افغانستان میں امن واستحکام کے قیام کیلئے پاکستان اور ایران کا کردار بہت زیادہ اہم ہے، شاہ محمود قریشی

پیرکے روز میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہاکہ افغانستان کا امن اپنے پڑوسیوں اور علاقائی ممالک کے لیے ناگزیر ہے۔

شیعیت نیوز: پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی جوکہ افغانستان کی صورتحال کا جائزہ لینے اور اس حوالے سے گفتگو کرنے کیلئے ایران اور خطے کے دیگر 3 ملکوں کا کل سے دورہ کرنے والے ہیں، افغانستان میں دیرپا امن کے قیام کے مقصد اور اتفاق رائے کیلئے علاقائی قوتوں بشمول تہران کی پوزیشن کی اہمیت پر زور دیا۔

پیرکے روز میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہاکہ افغانستان کا امن اپنے پڑوسیوں اور علاقائی ممالک کے لیے ناگزیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد افغانستان کے لیے علاقائی اتفاق رائے چاہتا ہے اور اس بات پر زور دیتا ہے کہ افغانستان کے امن اور استحکام میں پڑوسی ممالک کا کردار ایک ترجیح ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خانیوال میں ایک ملعون کی اُم المومنین حضرت خدیجتہ الکبریٰؑ اور دختر رسول ؐ حضرت فاطمہ زہراؑ کی شان اقدس میں بدترین اور دل دہلادینے والی گستاخی

قریشی نے ایران ، تاجکستان ، ترکمانستان اور ازبکستان کے دورے کے اپنے منصوبوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم افغانستان میں تمام گروہوں کی شرکت کے ساتھ ایک قومی اور جامع حکومت بنانے کے خواہاں ہیں۔

انہوں نے افغانستان کے دورے یا کابل کے خفیہ دورے کی افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ برصغیر کے کچھ ذرائع ابلاغ نے اشتعال انگیز ماحول پیدا کیا ہے جس کا مقصد افغانستان کی مدد کے لیے پڑوسی ممالک کی کوششوں کو تباہ کرنا ہے۔

پاکستانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہمیں افغانستان کے براہ راست پڑوسی ممالک کی حیثیت سے اپوزیشن اور امن کے دشمنوں کی کوششوں پر غور کرنا چاہیے کیونکہ تخریب کار اب بھی تخریب کاری کی کوشش کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button