اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

اسرائیل کو عرب ممالک کی خود مختاری پامال کرنے سے روکا جائے، حماس

شیعیت نیوز: اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے شام پر بمباری کے بعد جارحانہ اسرائیلی رویے کا حقیقی مقابلہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ صیہونی دشمن بار بار عرب ممالک کی خود مختاری اور سلامتی پرحملے کررہا ہے۔ اسے عرب ممالک پرحملوں اور جارحیت سے روکا جائے۔

حماس کے ترجمان حازم قاسم نے ایک اخباری بیان میں کہا کہ قابض ریاست کا جارحانہ رویہ جس میں اس نے شام پر بمباری کی ہے عرب ممالک پر اس کے جارحانہ اقداما کی کڑی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ صیہونی جارحانہ رویے کا حقیقی جواب ہونا چاہیے۔اس کا خاتمہ کرنا اور اس جارحیت کو جاری رکھنے سے روکا جانا چاہیے۔

ترجمان نے عرب ممالک کی خود مختاری پر صیہونی ریاست کے حملوں پر عالمی برادری کی مجرمانہ خاموشی کی شدید مذمت کی۔

یہ بھی پڑھیں : کالعدم سپاہ صحابہ اور کالعدم تحریک لبیک کے دہشت گردوں کا حیدر آباد میں مجلس عزا پر حملہ

دوسری جانب اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے تحریک طالبان کے سیاسی شعبے کے انچارج ملا عبدالغنی برادر کو ٹیلیفون کرکے انہیں امریکہ کو شکست فاش دینے کی مبارک باد پیش کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق حماس رہنما نے کہا کہ افغانستان کی سرزمین پر قابض امریکی فوج کے تسلط کا خاتمہ اس بات کا ثبوت ہے کہ ہرظالم طاقت کے مقدر میں زوال ہے۔ افغانستان میں امریکی شکست ارض فلسطین پر قابض صیہونی ریاست کے زوال کا ذریعہ ثابت ہوگی۔

اسماعیل ھنیہ نے کہا کہ حماس اور پوری فلسطینی قوم کو افغانستان میں امریکی استبداد کی شکست اور طالبان کی فتح کی خوشی ہے۔ حماس اور فلسطینی قوم افغانستان کی ترقی، خوش حالی اور استحکام کی خواہاں ہے۔ انہوں نے طالبان کی سیاسی اور ابلاغی خدمات کو بھی سراہا۔

دوسری جانب تحریک طالبان کے پولیٹ بیورو کے سربراہ ملا عبدالغنی برادر نے اسماعیل ھنیہ کی طرف سے تہنیتی پیغام پران کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے مظلوم فلسطینی قوم کی جابر اور قابض صیہونی دشمن کے پنجہ استبداد سے آزادی کی خواہش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ وقت زیادہ دور نہیں جب ہمارا قبلہ اول اور مقبوضہ بیت المقدس بھی آزادی کی فضاؤں میں سانس لیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button