اہم ترین خبریںپاکستان
بہاولنگر میں جلوس عزاء پر دستی بموں سے حملہ پنجاب حکومت کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے، علامہ ساجد نقوی
شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ بہاولنگر شہر میں جلوس عزاء پر دستی بموں سے حملہ انتہائی قابل مذمت ہے۔

شیعیت نیوز: شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ بہاولنگر شہر میں جلوس عزاء پر دستی بموں سے حملہ انتہائی قابل مذمت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عباس ٹاؤن کراچی میں سبیل حسینیؑ پر کالعدم سپاہ صحابہ کا حملہ، 45 تکفیری حملہ آوروں کے خلاف مقدمہ درج
ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ بہاولنگر شہر میں جلوس عزا پر حملہ دہشتگردی ہے، تمام مسالک متحد ہوکر اس کا مقابلہ کریں، بہاولنگر شہر میں جلوس عزاء پر دستی بموں سے حملہ پنجاب حکومت کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔