اہم ترین خبریںعراق

نجف اشرف میں رضاکار فورس حشد الشعبی کے ٹھکانوں پر ڈرون حملے

شیعیت نیوز: عراقی ذرائع نے بتایا ہے کہ صیہونی حکومت نے نجف اشرف میں رضاکار فورس حشد الشعبی کے ہتھیاروں کے ذخیروں پر تین ڈرون حملے کئے ہیں۔

عراقی ذرائع کے مطابق ہتھیاروں کا یہ ذخیرہ نجف اشرف کے مغرب میں واقع وادی السلام قبرستان کے نزدیک ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق عراقی رضاکارفورس حشد الشعبی نے آج دوپہر ایک بیان جاری کرکے کہا کہ ایک ڈرون حملہ مقامی وقت کے مطابق الدیوک چھاونی پر 3 بج کر 30 منٹ پر کیا گیا اور یہ چھاونی حشد الشعبی کی تھی اور اس کے بعد دوسرا ڈرون حملہ 5 بج کر 30 منٹ پر کیا گیا۔

ان دونوں حملوں سے پہلے پیر کی صبح کو ایک جاسوس طیارے سے جاسوسی کی گئی تھی۔ عراقی ذرائع کے مطابق تیسرا ڈرون حملہ بھی کچھ دیر پہلے کیا گیا اور اس میں نجف اشرف کے نزدیک ایک شہری کالونی کے نزدیک میزائل فائر کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اس حملے میں گھروں کو نقصان پہنچا تاہم جانی نقصان کے بارے میں ابھی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

عراقی ذرائع نے بتایا ہے کہ ان حملوں کو صیہونی حکومت نے ڈرون طیاروں کے ذریعے انجام دیا تھا اور ایک راکٹ ایسا بھی گرا جو دھماکے سے پھٹا نہیں اور اسے ناکارہ بنا دیا گیا۔

دوسری جانب امریکی اتحاد نے شام اور عراق میں ڈرون حملے کی تردید کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی شہری سعودی عرب میں جائیدادیں خرید کر پھر سے بسیں گے

دریں اثناء عراق کی استقامتی تحریک نجبا نے کہا ہے کہ وہ عراق میں موجود امریکی فوجیوں پر حملہ کرے گی خواہ وہ کسی بھی عنوان سے عراق میں رہنے کی کوشش کریں۔

عراق کی استقامتی تحریک نجبا کے ترجمان نے کہا ہے کہ عراق میں موجودگی برقرار رکھنے کے لئے موجودگی کا عنوان بدلنا امریکہ کی نئی چال ہے۔

انہوں نے کہا کہ نام اور عنوان سے کوئی فرق نہیں پڑتا اور امریکی جس بھی عنوان سے عراق میں رہیں گے ان پر حملہ کیا جائے گا۔

تحریک النجبا کے ترجمان کے مطابق عراق کے عبوری وزیر اعظم، وزیر دفاع اور قومی سلامتی کے امور کے مشیر نے کہا کہ عراق کو اپنی سیکورٹی اور استحکام کے لئے غیر ملکی فوجوں کی ضرورت نہیں ہے۔

عراق کے دیگر گروہوں نے بھی اپنے ملک میں دہشت گرد امریکی فوج کی کسی بھی عنوان سے موجودگی کی مخالفت کی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button