یمن

تکفیری دہشت گرد ریاض اور واشنگٹن کی خدمت میں، یمنی میڈیا کی رپورٹ

شیعیت نیوز: یمنی میڈیا نے یمنی فوج اور عوامی کمیٹیوں کے ذریعہ مآرب کی آزادی اور یمنی انصاراللہ فورسز کے خلاف سعودی-امریکی اتحاد کے ہاتھوں تکفیری دہشت گرد گروہ کے استعمال پر تشویش کا اظہار کیا۔

یمن کے المسیرہ چینل نے اپنی ایک رپورٹ میں القاعدہ اور داعش کےدہشت گردوں اور تکفیری گروہوں کے سعودی زیرقیادت اتحاد میں شمولیت کے بارے میں اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ یہ دہشت گرد یمنی فوج اور عوامی کمیٹیوں کے خلاف حملہ آوروں کے اہداف کی تکمیل کے لئے استعمال ہوتے ہیں جس کا ایک ثبوت صوبہ مآرب اور البیضا صوبوں میں القاعدہ کے دہشت گرد وں کی کاروائیاں ہیں ۔

یمنی چینل نے اپنی رپورٹ میں مزید کہا ہے کہ دہشت گرد گروہوں کے حملوں کی روک تھام کے دوران بڑی تعداد میں افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ، ہلاک ہونے والوں میں القاعدہ کے متعدد رہنما بھی شامل ہیں ، جن میں ابو البراء الصنعانی بھی شامل ہیں ، جو کچھ دن قبل البیضا صوبہ میں الحازمیہ محاذ پر یمنی فوج اور عوامی کمیٹیوں کے خلاف مشترکہ کاروائی کے دوران ہلاک ہوا۔

یہ بھی پڑھیں : عراق، بغداد کے گرین زون میں امریکی سفارت خانے اور عین الاسد پر راکٹ حملے

المسیرا نے لکھاہے کہ القاعدہ کے اس رہنما کے قتل سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ دہشت گرد نہ صرف سعودی عرب سے وابستہ فوجیوں کے ساتھ مل کر لڑ رہے ہیں بلکہ وہ سعودی اتحاد سے وابستہ کرائے کے فوجیوں کی جنگ میں بھی ایک اہم ستون ہیں۔

رپورٹ کے مطابق مآرب محاذ میں عبد ربہ منصور ہادی کی حکومت کے کرایہ کے فوجیوں کے ساتھ القاعدہ کی شرکت دراصل مأرب کی آزادی کے بارے میں امریکہ اور برطانیہ کی تشویش کو ظاہر کرتی ہے۔

المسیرہ نے واشنگٹن کے دہشت گردی کے خلاف جنگ کے دعوؤں کے باوجود ، واشنگٹن اور تکفیریوں کے مابین اتحاد کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ امریکہ اپنے اثر و رسوخ کو بڑھانے اور خطے میں اسٹریٹجک علاقوں پر غلبہ حاصل کرنے کے لئے دہشت گرد گروہوں کا استعمال کر رہا ہے۔

نیزیمن کی فوج اور عوامی کمیٹیوں پر حملوں میں داعش کی شمولیت اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ سعودی اتحاد تکفیریوں کے ساتھ مل کر مآرب میں جنگ لڑرہا ہے جس سے سعودی زیرقیادت اتحاد اور تکفیری دہشت گردوں کے مابین مضبوط صف بندی مزید واضح ہوجاتی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button