اہم ترین خبریںیمن

یمنی علاقے الرقو پر جارح سعودی اتحاد کے حملے میں 92 یمنی شہید و زخمی

شیعیت نیوز: جارح سعودی اتحاد نے صوبہ صعدہ کے شہر منبہ کے علاقے الرقو کے رہائشی علاقوں پر توپوں کی گولہ باری جس کے نتیجے میں درجنوں مکانات تباہ ہوگئے۔

المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جارح سعودی اتحاد نے کل صوبہ صعدہ کے الرقو علاقے پرتوپوں کے گولے داغے جس کے نتیجے میں 12 یمنی شہید اور 80 زخمی ہوئے ۔

سعودی اتحاد نے جمعرات کے روز بھی الرقو علاقے پرتوپوں کے گولے داغے اور میزائل حملہ کیا تھا جس میں 2 یمنی شہید اور 6 زخمی ہوئے تھے۔

دوسری جانب جنوبی یمن کے صوبہ ابین میں واقع مودیہ ضلع میں ایک ہولناک دھماکہ ہوا ہے۔

اتوار کو سعودی عرب سے وابستہ یمن کے مستعفی و مفرور صدر منصور ہادی کی حکومت کے فوجیوں کے ایک کیمپ میں ہولناک دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں بیس سے زیادہ افراد ہلاک و زخمی ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں : اقوام متحدہ ایلچی بھیجنے کے بجائے جارح ممالک کو لگام دے، یمنی اعلی سیاسی کونسل

میڈیا رپورٹوں کے مطابق ایک میزائل یمنی عوام کے خلاف برسر پیکار سعودی ایجنٹوں کے کیمپ پر گرا جس کے نتیجے میں منصور ہادی کے بیس فوجی ہلاک اور زخمی ہو گئے ہیں۔ دیگر خـبری ذرائع نے بھی اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذکورہ دھماکے کے نتیجے میں منصور ہادی کے بیس سے زیادہ فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

یمن کے مستعفی صدر منصور ہادی اور جنوبی عبوری کونسل کے جنگجؤوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں کی وجہ سے یمن میں اپنا اثر و رسوخ بڑھانے کے لئے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے درمیان روز افزوں تنازعہ ہے۔ سعودی عرب نے ابھی حال ہی اعلان کیا تھا کہ ریاض معاہدے پر عمل درآمد کے لئے منصور ہادی حکومت اور عبوری کونسل کے درمیان نیا طریقہ کار طے پا گیا ہے۔

سعودی عرب نے مارچ دوہزار پندرہ سے مغربی ایشیا کے غریب اسلامی ملک یمن کے خلاف جنگ اور اس ملک کے زمینی، سمندری اور فضائی محاصرے کا آغاز کیا تھا۔ امریکہ اور علاقے کے بعض عرب اتحادیوں کی حمایت سے یمن کے خلاف جاری اس غیر قانونی جنگ کے دوران براہ راست حملوں کی زد میں آکر قریب 20 ہزار یمنی شہری شہید اور دسیوں ہزار زخمی ہو چکے ہیں جبکہ کئی لاکھ لوگوں کو اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑا ہے۔ اس کے علاوہ لاکھوں یمنی جنگ کے باعث پیدا ہونے والی ابتر اور بحرانی صورتحال کے باعث لاکھوں یمنی لقمۂ اجل بن چکے ہیں جن میں بڑی تعداد بچوں اور بیماروں کی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button