اہم ترین خبریںیمن

سعودی فوجی اتحاد کے الودیعہ فوجی اڈے پر 10 یمنی ڈرون طیاروں کا کامیاب حملہ

شیعیت نیوز: یمن کی عوامی رضاکار فورس اور فورس کی ڈرون یونٹ نے سعودی عرب کے سرحدی علاقے الودیعہ میں واقع ایک فوجی ٹھکانے پر شدید بمباری کی۔

یمنی مسلح افواج کے ترجمان جنرل یحیی سریع نے اپنے ایک پیغام میں اعلان کیا ہے کہ یمنی فورسز نے ملک میں تیار کردہ قاصف-2K خودکش ڈرون طیاروں کی مدد سے یمنی سرحد کے قریب واقع جارح سعودی فوجی اتحاد کے الودیعہ نامی فوجی اڈے کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا ہے۔

ٹوئٹر پر جاری ہونے والے ایک پیغام میں جنرل یحیی سریع نے لکھا ہے کہ 2 روز قبل 10 یمنی حملہ آور قاصف-2K ڈرون طیاروں نے جارح سعودی فوجی اتحاد کے الودیعہ نامی فوجی اڈے میں واقع کمانڈ و ٹریننگ سنٹر سمیت مختلف عمارتوں کو انتہائی کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا ہے۔

انہوں نے ٹوئٹ کیا کہ قاصف-k-2 ڈرون طیارے سے سعودی اتحاد کے ٹریننگ مرکز اور دیگر عمارتوں کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا۔ یہ حملہ دو دن پہلے کیا گیا تھا۔

یمنی فوج کے ترجمان یحیی السریع نے بتایا کہ یہ بہت ہی وسیع حملہ تھا اور اس میں کئی کمانڈروں سمیت 60 سے زائد ایجنٹ ہلاک ہوئے اور ہلاک ہونے والوں میں سعودی افسران بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : بیروت میں لبنانی مفتی اعظم الشیخ عبداللطیف دریان کی اسماعیل ھنیہ سے ملاقات

دوسری جانب سعودی عرب نے گزشتہ مہینے یمن کے مآرب علاقے میں 450 بار ہوائی حملہ کیا۔

ایک میڈیا سینٹر نے بتایا ہے کہ جارح سعودی اتحاد نے جون کے مہینے میں صوبہ مآرب کو 450 سے زائد بار حملوں کا نشانہ بنایا۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی-سعودی اتحاد نے جون کے مہینے میں دار الحکومت کے مشرقی صوبے مآرب میں 452 سے زائد حملے کئے۔

26 ستمبر نامی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق سعودی اتحاد نے ان حملوں کے دوران صراوح، مدئل، رغوان، مجزر، رحبہ اور ماہلیہ شہروں کو نشانہ بنایا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صراوح شہر پر سب سے زیادہ حملے کئے گئے اور 380 حملوں کے ساتھ یہ شہر سر فہرست ہے۔

سعودی اتحاد کے حملوں سے گھروں، زرعی زمینیوں، بازاروں، اسکولوں اور سڑکوں جیسے مقامات بہت زیادہ نقصان ہوا ہے۔

واضح رہے کہ شمالی یمن میں مآرب شہر سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے ایجنٹوں اور عناصر کا آخری ٹھکانہ ہے۔

یمنی فوج اور رضاکار فورس نے حالیہ آپریشن کے دوران اس صوبے کے اکثر علاقوں کو آزاد کرا لیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button