اہم ترین خبریںپاکستان

خیبرپختونخوا پولیس کا ایک اور متعصبانہ اقدام، یادگارشہدائے ملت تشیع کومنہدم کردیا

اہلیان ڈیرہ میں شدید اشتعال ، صوبائی حکومت سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ۔

شیعیت نیوز: خیبرپختونخوا کی متعصب پولیس نےملک دشمن کالعدم سپاہ صحابہ /لشکر جھنگوی کے دہشت گردوں کے ہاتھوں ڈیرہ اسماعیل خان میں شہید ہونے والے محب وطن شیعہ پاکستانی شہریوں کی یاد میں قائم یادگار شہداء کو مسمار کردیا۔ اہلیان ڈیرہ میں شدید اشتعال ، صوبائی حکومت سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ۔

مجلس وحدت مسلمین ڈیرہ اسماعیل خان کے رہنماوں نے کوٹلی امام حسینؑ میں گزشتہ دن انتظامیہ کی جانب سے یادگار شہدا ملت تشیع کو منہدم کئے جانے پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔

کوٹلی امام حسینؑ میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے سیکرٹری جنرل مولانا سید غضنفر نقوی کا کہنا تھا کہ یادگارِ شہداء کا افتتاح علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے خانوادہ شہداء اور ملت جعفریہ کے جمع غفیر کی موجودگی میں کیا تھا، ٹی ایم اے اور پولیس انتظامیہ نے غیر قانونی اقدام کیا ہے، جس پر مجلس وحدت مسلمین افسوس کا اظہار کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یکساں قومی نصاب کے نام پر تیار کردہ سلیبس قرآن و سنت، آئین پاکستان اور قومی وحدت کی روح کے منافی ہے، وفاق المدارس الشیعہ

مولانا سید غضنفر نقوی نے کہا کہ پولیس نے متعدد مقامات پر پولیس شہداء کی یادگاریں تعمیر کی ہیں لیکن سوال یہ بنتا ہے کہ ملت تشیع کہ جو افراد شہید ہوئے ہیں، کیا پولیس اور دیگر اداروں کی نظر میں ان شہداء کی کوئی حیثیت نہیں ہے؟َ کیا ہم اپنے شہدا کی یادگار تعمیر نہیں کرسکتے۔؟

ان کا کہنا تھا کہ اگر یادگار شہداء کو منہدم کرنے والے ذمہ داروں نے یادگار کو دوبارہ تعمیر نہ کیا تو ہم ملکی سطح پر احتجاج کریں گے اور ہر قانونی راستہ بھی اپنائیں گے اور ہمارا فریق پولیس انتظامیہ اور یادگار شہداء کو منہدم کرنے والے ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button