عراق

عراق، اربیل میں امریکہ کے نئے قونصل خانے کے پاس ڈرون حملہ

شیعیت نیوز: ذرائع ابلاغ نے عراق کے اربیل شہر میں امریکہ کے نئے قونصل خانے کے نزدیک ڈرون حملے کی خبر دی ہے۔

کرد میڈیا نے اپنی رپورٹ میں عراق کے اربیل شہر میں امریکہ کے نئے قونصل خانے کے نزدیک ڈرون حملے کی اطلاع دی ہے۔

کرد میڈیا نے رپورٹ میں بتایا کہ اربیل میں امریکہ کے نئے قونصل خانے سے صرف تین کیلومیٹر کے فاصلے پر واقع ایک گاؤں پر ڈرون حملے ہوئے۔

در ایں اثنا کردی زبان کے چینل ’’رووداو‘‘ نے اس حملے کی تائید کرتے ہوئے رپورٹ دی ہے کہ یہ حملہ 1 بج کر 30 منٹ پر تین ڈرون طیاروں سے کیا گیا جس میں دھماکہ خيز مواد ٹی این ٹی کا استعمال کیا گیا تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حملے میں اربیل میں امریکہ کے نئے قونصل خانے سے تین کیلومیٹر دور واقع براغ گاؤں کو نشانہ بنایا گیا۔

اس چینل نے بتایا کہ حملے کے نتیجے میں دو بم کے دھماکے ہوئے جن میں سے ایک براغ گاؤں کے ایک باغ میں ہوا اور سیکورٹی اہلکار جائے وقوعہ پر حاضر تھے۔

ایک سینئر عراقی عہدیدار کا کہنا ہے کہ اربیل شہر کے شمالی علاقے میں تین ڈرون طیاروں کو مار گرایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مزاحمتی محاذ کی ویب سائٹوں پر پابندی، جرم ہے، شیخ عیسیٰ قاسم

دوسری جانب عراق میں دہشت گرد امریکی فوج کے کاروانوں کو ایک بار پھر نشانہ بنایا گیا ہے۔

صابرین نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے دو علاقوں حلہ اور دیوانیہ میں دہشت گرد امریکی فوج کے دو کاروانوں کو حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ یہ حملے کیسے گئے گئے اوران حملوں میں ہونے والے جانی نقصان کے بارے میں ابھی تک کوئی رپورٹ سامنے نہیں آئی ہے۔

گذشتہ مہینوں کے دوران عراق میں امریکی فوجیوں کے لئے اسلحے اور فوجی ساز و سامان پہنچانے والے کاروانوں پر جو زیادہ تر شام اور کویت کی سرحدوں سے عراق میں داخل ہوتے ہیں حملوں میں اضافہ ہوا ہے ۔

عراقی عوام اپنے ملک سے دہشت گرد امریکی فوجیوں کے انخلاء کا مطالبہ کررہے ہیں اور اس ملک کی پارلیمنٹ بھی امریکی فوجیوں کے انخلا کا بل پاس کر چکی ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button