اہم ترین خبریںپاکستان

کراچی ، اہم شیعہ قومی شخصیات کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث کالعدم لشکر جھنگوی کا اہم ٹارگٹ کلرگرفتار

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق آج لیاری میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران کالعدم لشکر جھنگوی کا خطرناک دہشت گردعبید کیپری کو گرفتار کرلیا گیا۔

شیعیت نیوز: سی ٹی ڈی کی لیاری میں اہم کارروائی،سعودی نواز دہشت گرد تنظیم کالعدم لشکر جھنگوی کا مبینہ دہشت گرد عبید الرحمان عرف عبید کیپری گرفتار۔اہم شیعہ قومی ومذہبی شخصیات کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق آج لیاری میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران کالعدم لشکر جھنگوی کا خطرناک دہشت گردعبید کیپری کو گرفتار کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ملزم عبید سے دستی بم برآمد ہوا اور وہ خطرناک دہشت گرد عاصم کیپری کا بھائی ہےجوکہ معروف قوال امجد صابری شہید کے قتل کے الزام میں زیر حراست ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شہید قائدؒ کی برسی شایان شان انداز میں منائیں گے،آزاد کشمیرمیں شفاف الیکشن چاہتےہیں،علامہ راجہ ناصرعباس

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق ملزم عبید نےشہر قائد میں اہم شیعہ مذہبی شخصیات سمیت مختلف عزاداروں کی ٹارگٹ کلنگ سمیت سابق رکن صوبائی اسمبلی ساجد قریشی سمیت چھ افراد کی ٹارگٹ کلنگ کا انکشاف کیا ہے ۔

اطلاعات کے مطابق ملزم عبید جیل میں قید اور رہا ہونے والے دہشت گردوں کے رابطے میں تھا۔ باوثوق ذرائع کے مطابق ملزم عبید اہم شخصیات کی ٹارگٹ کلنگ کی منصوبہ بندی کر رہا تھا کہ گرفتار کر لیا گیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button