اہم ترین خبریںیمن

یمن: عدن میں متحدہ عرب امارات سے وابستہ ملیشیا میں خونریز جھڑپیں

شیعیت نیوز: یمن میں متحدہ عرب امارات سے وابستہ ملیشیا میں خونریز جھڑپیں شروع ہوئی ہیں۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمنی ذرائع کا کہنا ہے کہ کل یمن کے جنوب میں واقع علاقے عدن میں متحدہ عرب امارات سے وابستہ ملیشیا میں خونریز جھڑپوں کے دوران متعدد افراد ہلاک و زخمی ہوئے جبکہ کئی فوجی گاڑیوں کو آگ لگا دی گئیں ۔

اس رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات سے وابستہ ملیشیا کے مابین علاقوں کی تقسیم کے حوالے سے اختلافات پائے جاتے ہیں۔

اس سے قبل بھی یمن میں نام نہاد سعودی اتحاد میں شامل سعودی اور متحدہ عرب امارات سے وابستہ ملیشیا کے مابین خونریز جھڑپیں ہوئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں : عراق میں جنرل قاسم سلیمانی کی ٹارگٹ کلنگ ایک بڑی غلطی تھی، ایاد علاوی

دوسری جانب جارح سعودی اتحاد نے دعوی کیا ہے کہ اس کے اینٹی ایئرکرافٹ یونٹ نے یمنی کے ڈرون طیارے کو مار گرایا ہے جبکہ اس سلسلے میں یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی جانب سے اب تک کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

روسیا الیوم کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے ٹیلی ویژن چینل نے دعوی کیا ہے کہ سعودی اتحاد کے اینٹی ایئرکرافٹ یونٹ نے یمن سے سعودی عرب کے جنوبی علاقے جازان کی جانب پرواز کرنے والے یمنی ڈرون کو مار گرایا ہے۔

ریاض کی جانب سے یمن کے ڈرون کو مار گرائے جانے کا دعوی ایسے میں کیا گیا ہے کہ جب یمنی ذرائع نے مشرقی صنعا میں فوج کی جانب سے امریکہ کے جاسوسی طیارے کو تباہ کئے جانے کی خبر دی تھی۔

یمنی ذرائع نے بدھ کے روز امریکہ کے Scan eagle ڈرون طیارے کا ویڈیو جاری کیا۔

یمنی فوج اور رضاکار فورس نے صوبہ مآرب کے صرواح علاقے میں یہ ڈرون طیارہ مار گرایا تھا۔

یمن کے وار میڈیا سینٹر کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکہ کا یہ ڈرون طیارہ ایک گھنٹے میں 90 کیلومیٹر کا فاصلہ طے کرتا ہے۔ ڈرون طیارے کی لمبائی 1.4 میٹر ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس ڈرون طیارے کا وزن 20 کیلو ہے جبکہ اس کے پروں کی لمبائی 3.1 میٹر ہے جو 5.4 کیلومیٹر کی بلندی پر پرواز کر سکتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button