اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

خطے کی صورتحال، وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر میں اعلیٰ سطح اجلاس

ہیڈکوارٹر میں وزیراعظم کی صدارت میں اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں مسلح افواج کے اعلیٰ عہدیداروں سمیت وفاقی وزراء بھی اس اہم اجلاس میں شریک ہوئے۔

شیعیت نیوز: وزیراعظم عمران خان کی آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرز آمد، وزیراعظم کی زیرصدارت آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرز میں اعلیٰ سطح اجلا س، مسلح افواج کے سربراہان، سینئر وفاقی وزرا ءاجلاس میں شریک ،اندرونی وبیرونی سکیورٹی صورتحال، افغان امن عمل پر بریفنگ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان نے آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا۔ان کی آمد پر ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض حمید نے استقبال کیا۔

یہ بھی پڑھیں: شیعہ عالم دین کے خلاف سوشل میڈیا پر جاری جعلی ویڈیو سکینڈل کا بھانڈا پھوٹ گیا

ہیڈکوارٹر میں وزیراعظم کی صدارت میں اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں مسلح افواج کے اعلیٰ عہدیداروں سمیت وفاقی وزراء بھی اس اہم اجلاس میں شریک ہوئے۔

اجلاس میں کشمیر، ایف اے ٹی ایف، افغانستان سے متعلقہ معاملات سمیت سیکیورٹی چیلنجز اور اندرونی و بیرونی حالات زیرِ غور آئے ،واضح رہے کہ امریکی افواج کے افغانستان سے انخلاء کے اعلان اور امریکہ کی جانب سے پاکستان سے فوجی اڈوں کی فراہمی پر پاکستان کے انکارکے بعد صورت حال انتہائی تشویش ناک ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button