اہم ترین خبریںایران

صوبہ کرج میں ایرانی نیوکلیر سائٹ پر دہشت گردانہ حملہ

شیعیت نیوز: ایران کے صوبہ کرج میں نیوکلیر سائٹ پر آج صبح حملہ کیا گیا جسے سیکیورٹی فورسز نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ناکام بنادیا۔

ایرانی نیوز ایجنسی کے مطابق آج صبح سیکیورٹی فورسز البرز کے صوبہ کرج میں ایران کی جوہری توانائی تنظیم (اے ای ای آئی) کی ایک عمارت کے خلاف تخریب کاری کی کارروائی کو ناکام بنانے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔

آئی آر آئی بی کی رپورٹ کے مطابق بدھ کی صبح ایرانی نیوکلیر سائٹ پر ہونے والے حملے کو بغیر کسی جانی نقصان کے ناکام بنا دیا گیا۔

ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق حملے کو عمارت کو نقصان پہنچانے سے پہلے ہی ناکام بنا دیا گیا ۔

تخریب کاری کی وارداتوں کے مرتکب افراد کی شناخت کے لئے تفتیش جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں : لاہور جوہر ٹاؤن میں دھماکہ, 3 افراد جاں بحق 24 زخمی

دوسری جانب ایران کی پریس ٹی وی نے امریکہ کی جانب سے آزادی اظہار رائے اور صحافتی آزادی پر قد غن لگائے جانے پر سخت رد عمل دکھاتے ہوئے کہا ہے کہ پریس ٹی وی کی صحافتی سرگرمیاں آئی آر ( ir ) پر بدستور جاری رہیں گی۔

ایران پریس کی رپورٹ کے مطابق پریس ٹی وی کے تعلقات عامہ(Public Relations ) نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پریس ٹی وی کی ویب سائٹ کو اس کے بعد آئی آر ( ir ) یعنی ( presstv. ir ) پر آپ فالو کر سکتے ہیں۔

دوسری جانب اقوام متحدہ میں تعینات ایرانی عہدیدار نے امریکہ کی جانب سے ایرانی ویب سائٹوں پر پابندی کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم اس اقدام کے خلاف قانونی چارہ جوئی کریں گے۔

واضح رہے کہ امریکہ کی فیڈرل پولیس ( ایف بی آئی) نے امریکی پابندیوں کی خلاف ورزی کے الزام میں متعدد ویب سائٹوں منجملہ پریس ٹی وی ، العالم ٹی وی، الکوثر اور المسیرہ ٹی وی کی ویب سائٹ پر پابندی عائد کردی ہے۔

امریکی وزارت انصاف نے سامراجی اہداف کے تحت گذشتہ برس کے اواخر سے مزاحمتی تنظیموں کی ویب سائٹوں کو بند کرنے کا آغاز کیا تھا تاکہ عراق، یمن ، فلسطین ، بحرین اور دیگر ممالک کے مظلوموں کی آواز دنیا تک نہ پہنچ سکے۔ امریکی حکومت کا یہ اقدام آزادی اظہار رائے اور آزادی اظہار بیان کی کھلی خلاف ورزی ہے اور ذرائع ابلاغ پر دہشت گردانہ حملہ ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button