اہم ترین خبریںعراق

عراق صوبہ الانبارمیں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، دو داعشی دہشت گرد گرفتار

شیعیت نیوز : عراق کے سیکورٹی اداروں نے زائرین کربلائے کے راستے میں دھماکہ کرنے والے دو داعشی دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

عراق کے انٹیلی جینس سیکریٹریٹ کے جاری کردہ بیان کے مطابق، جمعرا ت کو ایک خصوصی آپریشن کے دوران خطرناک دو داعشی دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

دونوں دہشت گرد جنوبی بغداد کے علاقے لطیفیہ میں کربلائے معلی جانے والے زائرین کے راستے میں بم دھماکے میں ملوث ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : عراق، امریکی فوج سینٹ کام کی وکٹوریہ چھاؤنی پر ڈرون حملہ

بیان میں کہا گیا ہے کہ عراق کے سیکورٹی ادارے کافی عرصے سے ان دونوں کا تعاقب کر رہے تھے۔

دوسری جانب عراق کی عوامی رضاکار فورس حشد الشعبی کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ صوبہ الانبار میں دہشت گردی کا ایک بڑا منصوبہ بھی ناکام بنا دیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ حشد الشعبی کے جوانوں نے ایک انٹیلی جنس آپریشن کے دوران صوبہ الانبار کے شہر الخالدیہ کے علاقے البویالی میں چھاپہ مار کر بڑی تعداد میں دستی بم اور دھماکہ خیز مواد ضبط کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : جہاد النکاح کیلئے جانے والی 24پاکستانی داعشی خواتین افغانستان میں گرفتار، شواہد سامنے آگئے

حشد الشعبی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ دھماکہ خیز مواد سیکورٹی اہلکاروں اور عام شہریوں کے خلاف حملوں کی غرض سے اس مقام پر جمع کیا گیا تھا۔

عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے ایران کی فوجی مشاورت کے ذریعے سن دوہزار سترہ میں داعش کی نام نہاد خلافت کا خاتمہ کردیا تھا تاہم اس دہشت گردہ گروہ کے باقی ماندہ عناصر مختلف علاقوں میں اب بھی روپوش ہیں اور گاہے بگاہے عراقی عوام اور سیکورٹی اداروں پر حملے کرتے رہتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button