اہم ترین خبریںمشرق وسطی

شام، حمص میں دھماکہ، لاذقیہ پر ناکام اسرائیلی جارحیت

شیعیت نیوز : شام کے شہر حمص میں دستی بم کے دھماکے اور لاذقیہ پر اسرائیلی جارحیت کو ناکام بنائے جانے کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔

شام کے شہرحمص میں ایک دستی بم کے دھماکے میں کم از کم 8 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

شام کے ٹی وی چينل الاخباریہ کے مطابق حمص کے علاقے کرم اللوز میں ہونے والے دستی بم کے اس دھماکے میں زخمی ہونے والے 2 افراد کی حالت نازک ہے۔

یہ بھی پڑھیں : فعال قومی شخصیت صغیر عابد رضوی طویل علالت کے بعد جہاں فانی سے کوچ کرگئے

ادھر اسرائیلی نے لبنان کی فضائی حدود سے شام پر حملہ کیا جس کا شامی دفاعی نظام سے ڈٹ کر مقابلہ کیا۔

شام کے فوجی ذرائع کے مطابق کل رات 11 بجکر36 منٹ پر اسرائیلی طیاروں نے لبنانی فضائی حدود استعمال کرتے ہوئے شام کے بعض ٹھکانوں پر میزائل فائر کئے جنھیں شام کے دفاعی سسٹم نے فضا میں تباہ کردیا۔

العالم ٹی وی چينل نے شام کے شہر لاذقیہ کی حدود میں متعدد دھماکوں کی خبر دی ہے۔

بعض دیگر میزائلوں سے معمولی مالی نقصان ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق اسرائیل اس سے قبل بھی شام پر متعدد بار حملے کرچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی اتحاد کی فوجی حمایت سے امریکہ کی دستبرداری مشکوک ہے، محمد علی الحوثی

العالم کے مطابق یہ دھماکے صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں سے داغے گئے راکٹوں کو نشانہ بنانے والے شامی دفاعی سسٹم کی کارروائی کا نتیجہ تھے۔

الصابرین نیوز نے بھی اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ شام نے پہلی بار لبنان کی فضائی حدود سے فائر کئے جانے والے صیہونی راکٹوں کو نشانہ بنایا ہے۔

شام پر اسرائیل کے حملے اس لیے بھی ہو رہے ہیں کہ اس نے بہت بڑی سازش کو ناکام بناتے ہوئے اپنے اسّی فیصد سے زیادہ علاقوں کو غیر ملکی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button