دنیا

کینیڈا کے بورڈنگ اسکول میں اجتماعی قبر کی دریافت پر پاپ فرانسس کا معافی مانگنے سے گریز

شیعیت نیوز : کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی رہنما پاپ فرانسس نے کینیڈا کے بورڈنگ اسکول میں اجتماعی قبر کی دریافت کے بارے میں وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے معافی مانگنے سے گریز کیا ہے۔

نیوز ایجنسی فارس کے مطابق، پاپ فرانسس نے اتوار کے روز سینٹ پیٹرس اسکوائر پر ایک مذہبی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کینیڈا کے عوام اور اس ملک کے اصلی باشندوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا تاہم اس واقعے میں کلیسا کے کردار پر کوئی معافی نہیں مانگی۔

پاپ فرانسس نے کینیڈا کے سیاسی اور مذہبی رہنماؤں سے اپیل کی کہ وہ حقائق کا پتہ لگانے کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ قریبی تعاون کریں۔

پاپ فرانسس کا یہ بیان کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے بیان کے دو روز کے بعد سامنے آیا ہے۔ دو روز قبل جسٹن ٹروڈو نے کیتھولک کلیسا سے اپیل کی تھی کہ وہ اسکول انتظامیہ کی حیثیت سے، اپنی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے معافی مانگے۔

یہ بھی پڑھیں : کینیڈا میں بھی اسلام دشمنی، ٹرک سوار نے ایک مسلمان خاندان کے 4 افراد کو روند ڈالا

قابل ذکر ہے کہ انتیس مئی دوہزار اکیس کو، کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا میں واقع ایک متروکہ بورڈنگ اسکول سے دو سوپچاس بچوں کی اجتماعی قبر دریافت ہوئی تھی۔

یہ باقیات ان قبائلی بچوں کے ہیں جنہیں، مہذب بنانے کے نام پر ان کے ماں باپ سے جبری طور پر علیحدہ کر کے کلیسا کے زیرانتظام چلنے والے بورڈ نگ اسکولوں میں رکھا جاتا تھا۔

دوسری جانب بچوں کی اجتماعی قبر کی دریافت پر پاپ فرانسس کی بے حسی کے خلاف کنیڈا کے اصلی باشندوں نے سخت احتجاج کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق کینیڈا کے مقامی قبائل اور کیتھولک بورڈنگ اسکول کے 215 بچوں کی اجتماعی قبر کے دریافت ہونے کے بعد پاپ فرانسس کی بے حسی اور کمزور موقف اختیار کئے جانے کے خلاف سخت غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

 

 

متعلقہ مضامین

Back to top button