اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

غزہ میں قید صیہونی فوجیوں کی تصویر و آواز پہلی مرتبہ منظر عام پر

شیعیت نیوز : صیہونی جن کو مردہ سمجھ بیٹھے تھے، وہ زندہ نکلے۔ فلسطین کی استقامتی تنظیم حماس نے غزہ میں قید صیہونی فوجیوں کی ویڈیو جاری کر دی ہے۔

لاپتہ صیہونی فوجیوں کے بارے میں حماس کے تازہ انکشاف کے بعد خودساختہ صیہونی ریاست کے وزیر اعظم کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے ہم اپنے لاپتہ فوجیوں کی صورتحال سے اچھی طرح واقف ہیں اور ان کی رہائی کے لئے ضروری اقدامات کریں گے۔

یہ پہلی بار ہے کہ صیہونی حکومت نے بوکھلاہٹ اور جلد بازی پر مبنی بیان جاری کیا ہے۔

تحریک حماس کی جانب سے غزہ میں قید صیہونی فوجیوں کی آواز اور تصاویر دکھائے جانے کے اقدام کو تل ابیب نے گمراہ کن اور غیر اہم قرار دیا ہے اور دعوا کیا ہے کہ اسرائیل اپنے سپاہیوں گلدین اور شاؤل کی صورتحال سے اچھی طرح واقف ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پھر سے غلطی کی تو مشرق وسطیٰ کا نقشہ بدل دیں گے، یحیی السنوار

اس رپورٹ کے مطابق حماس سے وابستہ القسام بریگیڈ نے الجزیرہ ٹی وی چینل کے پروگرام میں صیہونی حکومت کی نفسیاتی جنگ کی مانند اقدام کرتے ہوئے غزہ میں قید صیہونی فوجیوں کی ویڈیو ریلیز کی ہے جس میں ان کی آواز اور تصاویر کو واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ صیہونی حکام ایک طویل عرصے سے اپنے فوجیوں کی سرنوشت سے لاعلم ہیں اور یہ سمجھ بیٹھے کہ وہ ہلاک کر دئے گئے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ پہلی بار ان کی ویڈیو دیکھنے کے بعد ان پر بری طرح سے بوکھلاہٹ طاری ہوگئی ہے اور جلدبازی پر مبنی ان کے بیان میں اس چيز‍ کا بخوبی مشاہدہ کیا جاسکتا ہے۔

القسام بریگيڈ کے اعلی عہدیدار مروان عیسی نے اپنے پہلے ٹی وی انٹرویو فلسطینی استقامتی محاذ سے وابستہ کمانڈروں کو اغوا کئے جانے سے متعلق اقدامات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ حماس کے پاس قیدیوں کے تبادلے کے لئے بہت کچھ موجود ہے۔

قدس کی غاصب اور بچوں کی قاتل حکومت اپنے اتحادیوں خصوصا امریکہ اور برطانیہ سے اپنے زیرحراست سپاہیوں کی آزادی کے مدد کی درخواست کرچکی ہے۔

صیہونی حکومت نے غزہ کے لئے امدادی سامان کی ترسیل کو اپنے فوجیوں کی رہائی سے مشروط کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button